| | | | | |

اونچی اڑان کی کوشش میں افغانستان کیویز کے ہاتھوں جکڑا گیا ،بڑی شکست

 

 

چنائی ،کرک اگین رپورٹ

 

ایسا ہی ہوتا ہے۔اونچی اڑان کی کوشش میں کیویز نے افغانستان کھلاڑیوں کو جکڑ لیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی مسلسل چوتھی فتح۔انگلینڈ کوہرانے والی افغانستان ٹیم زمین بوس۔149 رنز سے شکست ۔

چنائی میں افغانستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی ۔نیوزی لینڈ کے 288 رنز کے جواب میں 35 ویں اوور میں 139 رنز پر تمام ہوئی اور149 رنز کی بڑی شکست لکھوالی۔
رحمت شاہ کے 36 رنز نمایاں تھے۔لکی فرگوسن نے 3 اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 6 وکٹ پر 288 اسکور کئے۔گلین فلپس نے 71 اور ٹام لیتھم نے 54 رنز بنائے ۔
افغانستان نے ہاف درجن کیچز،اسٹمپ چانسز ضائع کئے۔یوں بیٹنگ لائن بھی بکھر گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *