راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔راولپنڈی میں بیٹنگ کے بعد بائولنگ بھی فلاپ،جنوبی افریقا کی تاریخی کامیابی،سیریز ڈرا کردی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں راولپنڈی میں عبرتناک شکست ہوگئی۔یوں پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا چانس ضائع ہوگیا۔جنوبی افریقا نے دوسرا ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت کر سیریز 1-1 سے ڈرا کردی۔بابر اعظم کام آئے نہ ہی بائولنگ لائن۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیل کی چوتھی صبح پاکستان نے 94 رنز 4 وکٹ سے اننگ شروع کی تو 2 رنز کے اضافہ سے بابر اعظم جنہوں نے اپنی ففٹی ہہی مکمل کی تھی وہ 5000 رنزبناکرہارمر کی بال پر ایل بی ہوئے۔ 9 رنزکے اضافہ سے محمد رضوان 18 رنزبناکر اسی بائولر کی بال پر کیچ ہوگئے۔105 کے ہی سکور پر نعمان علی صفر پر ہارمر کی بال پر ایل بی ہوئے اور شاہین آفریدی صفر پر رن آئوٹ ہوگئے۔پاکستان 96 رنز 4 وکٹ سے 105 رنز 8 وکٹ ہوگیا۔واپسی مشکل ہوگئی۔سلمان علی آغا نے 28 رنزبناکر کچھ جان ڈالی اور ساجد خان نے بھی 13 رنزکئے۔یوں پاکستان کی ٹیم 49.3 اوورز میں صرف138 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔
سپنر سائمن ہارمر نے 50 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں،اس کیلئے انہوں نے 20 اوورز کئے۔کیشو مہارا نے 2 اور ربادا نے ایک وکٹ لی۔
جنوبی افریقا کو اب جیت کیلئے صرف 68 رنزکا ہدف ملا،اس کے کپتان ایڈن مارکرم اور ریان رکلٹن نے 64 رنزکا شاندار اوپننگ سٹینڈ دیا۔یہاں مارکرم 42 رنزبناکر نعمان علی کی بال پر آئوٹ ہوئے تو نئے بیٹر سٹوبس بھی صفر پر گئے لیکن ریان رکلٹن 25 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔جنوبی افریقا نے ہدف 2 وکٹ پر13 ویں اوور میں مکمل کیا اور 8 وکٹ کی تاریخی جیت نام کرلی۔نعمان علی نے 2 وکٹ لئے۔
اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان نے 333 رنز بنائے۔جنوبی افریقا نے 404 رنز کئے۔پاکستانی ٹیم دوسری باری میں صرف 138 رنزپر آئوٹ ہوئی۔جنوبی افریقا نے 68 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر 73 رنز بناکر پوراکیا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 2027 کی یہ دونوں ممالک کی پہلی سیریز ہے۔جو ایک ایک سے باربر رہی۔پاکستان نے لاہور ٹیسٹ جیتا تھا۔جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ جیت لیا۔یوں عالمی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا نے اپنے اعزاز کے دفاع کا ایک لحاظ سے شاندار آغاز کیا ہے۔شان مسعود الیون کیلئے صرف یہ ایک میچ کی شکست نہیں بلکہ ٹیسٹ سیریز کی جیت سے محرومی ہے اور فائنل کی جانب پیش قدمی میں سب سے بڑی نااہلی ہے۔
ڈیبیو کرنے والے آصف آفردی نے ڈیبیو پر 6 وکٹیں لیں۔92 سالہ ریکارڈ توڑا جو زیادہ عمر میں ڈیبیو کرکے 5 وکٹ لینے کا کسی اور کے نام تھا۔ربادا نے کیریئر بیسٹ 71 رنزکی اننگ کھیلی جو ٹرننگ پوائنٹ بن گئی۔
میچ میں 9 وکٹ لینے اور 30 رنزبنانے والے پروٹیز سپنر کیشو مہاراج کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
