لندن،دبئی:کرک اگین رپورٹ
ایک اور وار،پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی واپس،بڑی آفرساتھ۔ایک اور کٹا کھل گیا۔پاکستان پر ایک اور وار۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی بھی واپس لینے کی ابتدائی بات چیت مکمل ہوگئی۔براڈ کاسٹرزمتفق۔پاکستان کو بدلہ میں بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔
جسا کہ کرک اگین نے کافی عرصہ قبل نیوز بریک کی تھی کہ امریکا میں کرکٹ حالات آئیڈیل نہ ہونے کے باعث اگلے سال شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی اس سے واپس لے کر انگلینڈ اور انگلینڈ میں شیڈول 2030 کے ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اورامریکا کو دی جاسکتی ہے،اب اس میں نئی ترمیم آئی ہے۔
آج کی سٹوری نیوز 18 نے رپورٹ کی ہے اوربتایا ہے کہ آئی سی سی کی فائلز میں اس وقت 3 باتیں لگی ہیں۔زبانی بات چیت ہوچکی ہے،فائنل ٹچ دینا ہے۔اس کے مطابق اگلے سال ٹی 20 ورلڈکپ امریکا اور ویسٹ انڈیز سے لے کر آئرلینڈ،سکاٹ لینڈ اورانگلینڈ کو دیا جائے۔2030 کا ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول کے مطابق انگلینڈ میں ہی ہوگا لیکن 2025 کی آئی سی سی چیمئنز ٹرافی پاکستان سے لے کر امریکا اور ویسٹ انڈیز کو دی جائے۔یوں یہ دونوں ممالک ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے بدلہ 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کریں گے۔پاکستان کاکیا بنے گا،اس کے لئے آئی سی سی پی سی بی کو بھاری معاوضہ ادا کرے گا۔
پاک،بھارت جنگ، آئی سی سی کا ورلڈٹی20کپ کا میزبان بدلنے کا فیصلہ
آئی سی سی کی راہداریوں سے نکلنے والے الفاظ یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز اور ریاستہائے متحدہ میں 2024 کے ٹی 20ورلڈ کپ کے بدلے اسی قد کا ایک اور ایونٹ دیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں 2025 کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی وہ ایونٹ بن سکتا ہے جو ویسٹ انڈیز اور امریکہ کو 2024 کے ورلڈ کپ کے معاوضے کے طور پر دیاجاسکتا ہے۔ اس کے بدلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مالی طور پر معاوضہ مل سکتا ہے۔
سوال،پی سی بی اوکے کرے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلارڈائس نے گزشتہ ہفتے جوپاکستان کا دورہ کیااس میں بہت کچھ تھا۔
ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور بابرا عظم کا بیٹ،پاکستانی اور بھارتی فینز میں گھمسان کارن
ان مقابلوں کی میزبانی کرنے والے ممالک میں سے کسی نے بھی ابھی تک میزبانی کے معاہدوں پر دستخط نہیں کیے ہیں، یہ عمل جولائی میں شروع کیا جا سکتا ہے جب ممبران ڈربن میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں ملیں گے۔ آئی سی سی پی سی بی سے درخواست کر سکتا ہے کہ وہ تبادلے پر رضامند ہو جائیں اور اس تجویز سے مالیاتی فائدہ اٹھالیں۔
فائنل کا خوف،بھارتی کپتان روہت شرما فیلڈ میں بڑی گالی دیتے پکڑے گئے