| | | | |

بھارت کیلئے ایک اور پلیئر کا 100 واں ٹیسٹ،آسٹریلیا کی بیٹنگ

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

بھارت اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ شروع ہوگیا۔بھارتی بیٹر چتشور پجارا کے کیریئر کا یہ 100 واں ٹیسٹ میچ ہے۔یادگار موقع پر بھارت کے سابق کپتان سنیل گاواسکر نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ساتھ میں اعزازی شیلڈ دی۔پجارا 45 کے قریب کیا وسط سے 7021 ٹیسٹ اسکور کرچکے ہیں۔19 سنچریز اور 34 ہاف سنچریز ہیں۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور ڈیوڈوارنر  کو ایک موقع اور ملا ہے کہ وہ اپنی فاتم بحالی پر کام کریں۔انہیں ایک  چانس بھی ملا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی سیٹ کنفرم کرنے کے لئے دونوں ٹیموں میں جنگ جاری ہے۔بظاہر دونوں مضبوط امیدوار ہیں لیکن پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا جیسے ہارا ہے،اس کے بعد اس کی چاروں میچوں میں شکست اسے فائنل سے محروم کرسکتی یے۔یوں ادھر  بھارت اگر 2 میچ ہارا تو بھی دونوں میں سے ایک کے لئے مشروط مسئلہ ہوسکتا ہے۔

آسٹریلیا نے آخری اطلاعات تک 6اوورز کی بلے بازی میں بناکسی نقصان کے  19 رنزبنالئے تھے۔میتھیو کھون مین کو آسٹریلیا کی 466 نمبر کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ بھی ملی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *