| | | | | | |

آئی پی ایل کےلئے آسٹریلین پلیئرزکو نئی حیران کن ہدایت،آج ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

یہ دیکھنا ہوگا کہ کرکٹ آسٹریلیا واقعی میں ایسا کرنے جارہا ہے یا نہیں۔کہنے کو توبڑا آسان ہے لیکن بگ تھری کے بیچ میں ایسا سنجیدہ مسئلہ آگیا تو آگے کامنظرنامہ کیا ہوگا۔معاملہ یہ ہے کہ ان دنوں سری لنکن ٹیم آسٹریلیا میں ہے ،جہاں 5 ٹی 20 میچز آج جمعہ سے شروع ہورہے ہیں۔اس کے فوری بعد ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان جانا ہے۔وہاں اپریل کے شروع تک محدود اوورز کے میچز مکمل ہونگے۔اس کے بعد جون اور جولائی میں سری لنکا کادورہ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کو یہ تو کلیئر کردیا ہے کہ دورہ پاکستان میں شامل پلیئرز کو دورے کے اختتام تک آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی،چاہے وہ پاکستان سیریز میں آرام پر ہی کیوں نہ ہوں۔پاکستان اور سری لنکا کے دوروں کے درمیان آئی پی ایل شروع ہونی ہے،اس کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا۔

موسم،مقام اور نہ ٹاس،ملتان سلطانز سب سے آزاد،زلمی کو ہرادیا،کرک اگین تجزیہ سچ

آئی پی ایل کے ابتدائی اور آخری مرحلہ سے آسٹریلیا کے پلیئرز باہر ہونگے۔آسٹریلیا میں سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے  دی ایچ کے ساتھ مشترکہ انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے نیشنل ڈیوٹی کےدوران آئی پی ایل نہ کھیلنے کا کہا ہے۔

ادھر سری لنکا اورآسٹریلیا کا پہلا ٹی 20 میچ آج سڈنی میں کھیلا جارہا ہے۔یہ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ادھر بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا آخری میچ آج جمعہ کو ہی احمد آباد میں شیڈول ہے۔بھارت ابتدائی دونوں میچزجیت چکا ہے۔ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ سے بچنے کے ساتھ ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی گرتی پوزیشن کو بہتر کرنا  ہدف ہے۔ویسٹ انڈیز اب 8 ویں اور پاکستان 9 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *