| | | | |

موسم،مقام اور نہ ٹاس،ملتان سلطانز سب سے آزاد،زلمی کو ہرادیا،کرک اگین تجزیہ سچ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter aimge

موسم،میدان اور ماحول بدل گیا،نہ بدلا تو ملتان سلطانز کا پیٹرن،نہ بدلا تو ملتان سلطانز کی فتوحات کا ٹریک تبدیل نہ ہوا۔اس کی راہ میں ٹاس بھی غیر اہم رہا۔لاہور کی اوس بھی کچھ نہ بگاڑ سکی۔پشاور زلمی کے خلاف اس نے بڑے آرام سے 42 رنزکی باوقار جیت گلے لگالی۔

رضوان نے دھانی کو ٹکر ماردی،پیسر وکٹ کا جشن منانے میدان سے باہر،ٹیم دیکھتی رہ گئی

کرک اگین کا تجزیہ 101 پرسنٹ سچ رہا ہے۔کرک اگین نے 24 گھنٹے قبل میچ رپورٹ میں لکھا تھا کہ

آج کے میچ میں بھی سلطانز فیورٹ ہیں۔رضوان اور شان مسعود کے ساتھ دیگر بیٹرز اور پھر پیسرز ولیگ اسپنر کا بہترین امتزاج ہے۔ٹاس کا فیکٹر بڑا کردار ادا کرسکتا ہے۔اب تو پہلے،بعد کی بیٹنگ کے فلسفے بدل رہے ہیں۔کراچی میں پہلے 6 میچز میں بعد میں بیٹنگ والی ٹیم جیتی تو اگلے 7 میچز میں بعد میں فیلڈنگ والی ٹیم جیتی۔آخری میچ میں کوئٹہ نے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے جیت رقم کرکے سرکل پھر گھمادیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہی سرکل چلتا ہے یا پھر یہاں سے نئی شروعات ہوتی ہیں۔ٹاس جیتنے والی ٹیم میچ کے لئے فیورٹ ہے لیکن ملتان سلطانز کے خلاف اس ایج کے ساتھ کوئی فیورٹ نہیں ہے اور نہ ہوگا۔

نتیجہ ایسا ہی نکلا۔سلطانز ٹاس ہار گئے۔زلمی نے پہلے کھلادیا،سب کو یقین تھا کہ لاہور کا موسم بعد کی بیٹنگ ٹیم کو مدد دے گا لیکن کرک اگین نے لکھا تھا کہ سلطانز  اس اثر سے آزاد ہیں۔ان کی راہ میں یہ بات اب اہم نہیں رہے گی۔ایسا ہی ہوا۔

سلطانز نے98 رنزکے آغاز کے ساتھ 7 وکٹ پر 182 اسکور کئے،یہ  اچھی اوپننگ شراکت کے سامنے زیادہ اسکور نہ تھے۔شان مسعود نے 68 کئے۔رضوان اور ٹم ڈیوڈ 34،34 کرگئے،پشاور زلمی کے ثاقب محمود،وہاب ریاض اورسلمان ارشاد نے 2،2 وکٹ لئے۔

جوابی اننگ میں تو ایسا لگا کہ جیسے بعد کی بیٹنگ ہی مشکل ہو۔باقی شاہ نواز دھانی ہنسانے کے لئے کافی تھے۔زلمی ٹیم 4 بالز قبل 140 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔شعیب ملک  کے 44 رنزکے سواکوئی نہ چلا۔موزاربانی نے صرف 15 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

وینیو بدلا مگر ملتان سلطانز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں جیت کی روایت نہ بدلی۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 42 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ دفاعی چیمپئن اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ٹینم پلے آف کی پہلی پوزیچن قریب یوینی بناچکی ہے۔فائنل 4 میں سیٹ کنفرم ہوگئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئےمیچ میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاسٹ باؤلر بلیسنگ مزاربانی نے 18 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔خوشدل شاہ نے بھی تین اور شاہنواز دھانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کےپانچ بیٹرز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ آلراؤنڈر شعیب ملک 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے دیگر بیٹرز میں لیام لیونگ اسٹون نے 24 ، بین کٹنگ نے 23 اور شیرفین ردرفورڈ نے 21 رنز اسکور کیے۔ ثاقب محمود 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توان فارم اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان کی 98 رنز کی شراکت کی بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اووورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

شان مسعود نے 49 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی بدولت 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 2 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان کے پویلین واپس پہنچنے پر ملتان سلطانز کی بیٹنگ کی کمان ٹم ڈیوڈ نے سنبھال لی۔ انہوں نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 18 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔

تینوں ٹاپ آرڈرز کی عمدہ کارکردگی کے باوجود ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر زیادہ لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور رائیلی روسو 15، خوشدل شاہ 11، انور علی ایک اور عباس آفریدی پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سلمان ارشاد، وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *