| | | | |

لاہور کی پچ اور شاداب خان،نسیم شاہ سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے خلاف لاہور میں نائب کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ ایکشن میں ہونگے۔شاداب خان نے کراچی میں کوئی میچ نہیں کھیلا۔ادھر نسیم شاہ نے صرف پہلا ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم منیجمنٹ نے دونوں پلیئرز کو مکمل آرام دیا ہے،اس کے بعد اب لاہور میں وہ کھیلیں گے۔

انگلش کپتان جوس بٹلر پاکستان کے خلاف کب ایکشن میں آئیں گے،فیصلہ ہوگیا

ادھر قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچز کو سپورٹنگ بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔بائونسی پچز بنانے کی مشق کی گئی ہے،تاکہ اگلے ماہ آسٹریلیا کے ورلڈ ٹی 20 کے لئے کھلاڑیوں کو پریکٹس کا موقع مل سکے۔قذافی اسٹیڈیم کی پچ میں اسپنرز کے لئے بھی بہت کچھ ی ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *