| | | |

انگلینڈ 378 رنز کے تعاقب میں،بھارتی ٹیم پریشان

 

برمنگھم ،کرک اگین رپورٹ

بھارتی باؤلرز خوفزدہ،انگلینڈ کی چوتھی اننگ کی اٹھان اور میچ وننگ ٹریک کے باعث ایج باسٹن ٹیسٹ میں پریشانی میں ہیں۔بھارتی ٹیم جس نے پہلی اننگ میں 416 رنز بناکر 132 رنز کی اہم لیڈ پاکٹ میں ڈالی تھی۔وہ دوسری اننگ میں 245 پر آؤٹ ہوگئی۔

چتشور پجارا 66 اور رشید پنت 57 کے ساتھ قابل ذکر بنے۔بین سٹوکس نے 4 وکٹیں لیں ۔
یوں انگلینڈ کو پھر بھی 378 رنز کا مشکل ہدف ملا ہے۔
انگلش اوپنرز نے شاید اسے قبول کیا ہے اور آخری اننگ میں محض 15 اوورز میں 70 رنز جوڑ کر دبائو کم کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ تینوں ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ نے چوتھی باری میں 250 سے پلس ہدف کامیابی سے حاصل کئے تھے۔یہ یقین ان کو 377 رنز تک لے جانے میں مددگار بنے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *