| | | | |

عبد الرزاق کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان،وسیم اکرم، کے بارے میں دلچسپ انکشافات

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبد الرزاق نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں،فٹنس اور ٹریننگ جاری ہے،ٹی 10 لیگ سمیت چھوٹے موٹے ایونٹ کھیلوں گا۔

سابق پیسر نے ایک نجی ٹی وی شو میں بتایا ہے کہ میری فٹنس کا راز ٹریننگ ہے،مجھے بھی کھانے کا شوق ہے،اس کے باوجود بھی ٹریننگ کا شوق ہے۔کھانے پینے میں احتیاط ہوتی ہے۔مصالحہ جات کم کھاتے ہیں۔عبد الرزاق کہتے ہیں کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ نان کے پیسے ہوتے تھے،باقی کے نہیں ہوتے تھے۔

عبد الرزاق کہتے ہیں کہ وسیم اکرم کو جگت مارنے کا بڑا شوق ہے،اب وہ سینئر تھے،کپتان بھی رہے،اگر آگے سے ہم جواب دیتے تو وہ برا مناتے تھے،جب جواب نہیں دیتے تھے تو وہ کہتے کہ جگت درست لگ گئی ہے۔اب یہ بتائیں کہ مجھے جگت لگ رہی ہو تو میں آگے سے منہ ہی بنائوں گا،ہنسوں گا تو نہیں۔اس پر وسیم اکرم اگر یہ کہیں کہ میں بڑا روڈ مزاج ہوں ،تویہ ان کی مرضی ہے۔

عبد الرزاق نے بتایا ہے کہ ہمارا گروپ شاہد آفریدی،شعیب اختر اور شعیب ملک اور یوسف کا تھا،ہمارا مذاق بھی چلتا تھا،ہمارے پاس جگتیں ختم ہوجاتی تھیں تو پھر ہم مراثی تک بول دیتے تھے لیکن محمد یوسف کبھی برا نہیں مناتے تھے۔اس گروپ میں دل کھول کر سب کچھ چلتا تھا۔

عبد الرزاق نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ زندگی میں کچھ غلطیاں  بھی ہوتی ہیں،میں انگلینڈ کے لئے چلا گیا تھا،کرکٹ سے ہٹ گیا تھا،اس لئے واپسی نہیں کی۔اب کوچنگ میں آگیا ہوں۔پی ایس ایل میں معین خان کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ ہوں۔

عبد الرزاق کہتے ہیں کہ پی ایس ایل اگر آج سے 10 سال پہلے ہوتی تو ہم بھی کھیل جاتے،پاکستان کو فائدہ ہوتا۔ہم جب کوچز ہوتے ہیں تو ہم بیٹھے بیٹھے 200 اسکور کرچکے ہوتے ہیں۔جذبات ہوتے ہیں،ہمیں کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔وسیم اکرم میرے لئے آئیڈیل تھے۔بیٹنگ مجھے شروع سے آتی تھی،مجھے بائولر کے طور پر سلیکٹ کیا گیا،جب میں نے اسکور کیا تو پھر ان کو علم ہوا کہ میں اچھا بیٹر ہوں۔

عبد الرزاق نے بتایا کہ میچ کے دوران میں نے پالک کا آرڈر کردیا۔وسیم اکرم بالز کرکے جب واپس آئے تو پالک دیکھ کر انہیں غصہ آگیا،فوری پوچھا کس نے منگوائی ہے،جواب ملتا عبدالرزاق نے،وہ پوچھتے کدھر ہے یہ،اسے پالک کے سوا کچھ نہیں ملتا،میں اس وقت  تک چھپ گیا ہوتا تھا۔

عبد الرزاق نے انضمام الحق کی تعریف کی،کہا ہے کہ وہ کرکٹر کے طور پر ہی نہیں،دوسرے اعتبار سے بھی نہایت مختلف انسان ہیں۔بہت ریسپکٹ ایبل،فرینڈلی اور تھنڈے مزاج کے،ان کے ساتھ کسی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *