| | |

پاکستان کے خلاف سیریز،نیدرلینڈز ٹیم کا اعلان،پاکستانی بھی شامل

روٹردیم،کرک اگین رپورٹ

نیدر لینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے لئے اپنے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔38 سالہ وکٹ کیپر کو 3 سال بعد ٹیم میں واپس لائے گئے ہیں۔نیدر لینڈ کا کمال دیکھیں کہ یہ سیریز پہلے سے طے شدہ تھی،ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھی،اس کے باوجود اس کے 7 کھلاڑی انگلینڈ میں لیگ کرکٹ وغیرہ کھیل رہے ہیں،انہیں واپس نہیں بلایا گیا۔ٹیم میں 2 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو  پاکستان میں پیدا ہوئے۔اب وہ پاکستان کے خلاف ایکشن میں ہونگے۔

وکٹ کیپر بلے باز ویسلے بیریسی روٹرڈیم میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے واپس بلا لیا گیا ہے، جب کہ 20 سالہ بیٹنگ آل راؤنڈر ارناو جین کو بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔یہ ایک نیا اضافہ ہیں۔

سکاٹ ایڈورڈز پیٹر سیلار کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار مکمل  طور  پر کپتان بن کر سیریز کا چارج سنبھال رہے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی نیدرلینڈز ہوٹل میں ٹریننگ

نیدرلینڈ اسکواڈمیں  اسکاٹ ایڈورڈز کپتان ہونگے۔ موسیٰ احمد، شاریز احمد، ویسلے بیریسی، لوگن وین بیک، ٹام کوپر، آرین دت، ارناو جین، ویو کنگما، ریان کلین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، ٹم پرنگل، میکس اوداؤد، وکرم سنگھ شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم نیدر لینڈز پہنچ چکی ہے۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز 16 اگست سے شروع ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *