کرک اگین رپورٹ۔ایشز،ٹم سائوتھی انگلینڈ کوچ لیکن ایک ٹیسٹ بعد الگ،کیویز سے ٹی 20 سیریز شروع۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ٹم ساؤتھی ایشز کے لیے انگلینڈ کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہیں لیکن پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
ساؤتھی اب بھی فرنچائز کرکٹ کھیل رہے ہیں، جس میں اس سال ہنڈریڈ بھی شامل ہے جہاں انہوں نے جو روٹ کو آؤٹ کیا تھا، اور ان کے پاس دوسرے ٹیسٹ کے آغاز سے دو دن قبل 2 دسمبر سے شروع ہونے والے آئی ایل ٹی میں کھیلنے کا معاہدہ ہے۔اس طرح، توقع ہے کہ نیوزی لینڈ کے لیے تقریباً 800 وکٹیں لینے والے ساؤتھی روانگی سے قبل لائنز کے خلاف وارم اپ میچ اور پرتھ میں ہونے والے ابتدائی ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کے ساتھ ہوں گے۔
ان کی جگہ دو ممکنہ نام سابق جنوبی افریقی باؤلر ڈیل سٹین ہو سکتے ہیں، جنہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ لائنز کی کوچنگ کی اور آسٹریلیا میں اپنے کیریئر میں اوسط 28.77 رہی۔ دوسرا آپشن آسٹریلوی ڈیوڈ سیکر ہو سکتا ہے، جنہوں نے گزشتہ 15 سالوں میں انگلینڈ کے ساتھ باقاعدگی سے کام کیا ۔
اس وقت انگلینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں سے پہلا میچ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں ہفتہ کی صبح 11.15 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) شروع ہوگا۔
