لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023،ایک غیرملکی ٹیم سب سے پہلے پاکستان میں،پاکستانی اسکواڈ فائنل۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کیلئے کون سی غیر ملکی ٹیم سب سے پہلے پاکستان پہنچے گی،اس کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ویسے تو بھارت کو چھوڑ کرتمام ٹیموں نے پاکستان آناہے لیکن ایک ٹیم سب سے پہلے اور کافی دن قبل آرہی ہے۔
ایشیاکپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ملتان میں ہوگا،جب پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔نیپالی ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پریکٹس کیلئے جلد آنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔
ایشیا کپ 2023،سری لنکا کا ممکنہ اسکواڈ،بڑے نام باہر
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال کرکٹ ٹیم 22 اگست کو پاکستان پہنچے گی۔نیپال کرکٹ ٹیم 27 اگست کی بجائے 22 اگست کو کراچی پہنچے گی اور 22 سے 26 تک ٹریننگ اور پریکٹس میچز کھیلے گی۔ 27 کو ملتان روانہ ہوگی اور 30 اگست کو پاکستان کے ساتھ میچ کھیلے گی ۔
ایشیا کپ 2023 کا مکمل شیڈول،ملتان سے آغاز
ادھر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ 2023 کیلئے اسکواڈز فائنل کرلئے ہیں۔ان کا اعلان اگلے 24 گھنٹوں یا حد 36 گھنٹوں میں متوقع ہے۔