لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023،عمران خان کا رد عمل آگیا،انتہائی اہم نیوز۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،سابق وسیر اعظم ،سابق پی سی بی پیٹرن انچیف عمران خان نے ایشیا کپ کے پاکستان میں ممکنہ طور پر نہ ہونے یا پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر چھائے گہرے بادلوں کے حوالہ سے اہم ترین کمنٹس دیئے ہیں اور تازہ ترین تجزیہ کیا ہے۔
کرکٹ بریکنگ نیوزیا کرکٹ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں یہ بات بھی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔سینئر صحافی اوریا مقبول جان کو انٹرویو دے رہے تھے۔چیئرمین تحریک انصاف پاکستان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے پاکستان میں نہ ہونے سے نقصان ہوگا نہیں بلکہ پہلے ہی نقصان ہوچکا ہے۔جب آپ یہ کہیں کہ الیکشن کے لئے سکیورٹی نہیں ہے۔جب آپ یہ کہیں کہ ملک کے ایک صوبہ میں انتخابات کیلئے 20 ارب روپے نہیں ہیں تو پھر یہاں کون آئے گا۔
ایشیا کپ پر بڑا رابطہ،سمتھ کا دعویٰ،انگلینڈ کا بڑا دورہ،بریکنگ نیوز
عمران خان نے کہا ہے کہ انویسٹرز نہیں آئیں گے۔لوگ سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو پھر ایسے نقصان تو ہم نے خود ہی کردیئے ہیں۔یہ سلسلہ تو پہلے سے چل رہا ہے۔
ایشیا کپ 2023 ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے لیکن بھارت پاکستان نہیں آنا چاہتا۔ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو ہائپرڈ ماڈل کی تجویز دی۔اس میں بھارت اپنے میچزدبئی میں کھیلتا جب کہ باقی ٹیموں کے میچز پاکستان ہی میں ہونگے لیکن اب اطلاعات یہ ہیں کہ بھارت نے اس کی بھی مخالفت کی ہے اور دیگر ممالک کو بھی ساتھ ملایا ہے اور پاکستان پردبائو ہے کہ وہ نیوٹرل وینیو پر کھلائے لیکن پی سی بی کے حوالہ سے یہ نیوز بھی چلیں کہ اس سے بہتر ہے کہ پاکستان ایشیا کپ ملتوی کردے لیکن ایشین کرکٹ کونسل نے اس کی تردید کی ہے۔