| | | |

ایشیا کپ اور ورلڈکپ موبائل پرلائیو،کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹوکوسزا

نئی،دہلی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ اور ورلڈکپ موبائل پرلائیو،کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹوکوسزا،کرکٹ کی 2 بڑی خبریں ہیں،بریکنگ نیوز بھی ہیں اور تازہ ترین کرکٹ تڑکا بھی۔ایک منفی حوالہ سے ہے اور دوسری بھارت کو چھوڑ کر پاکستان جیسے ممالک کے لئے حسرت بھی بھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سابق ایگزیکٹو ممبر جیل جاتے جاتے بچ گئے۔ٹموتھی جوزف وائٹیکر 2019 تک آسٹریلیا کرکٹ میں تھے اور اس کے بعد بھی۔کمیونیکیشن چیف کے طور پر، وائٹیکر کو بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، ٹم پین کی فحش تصویر اسکینڈل اور 2018 کے ثقافتی جائزہ، جس نے کچھ منتظمین اور کھلاڑیوں کی  اخلاقیات کو بے نقاب کیا تھا،اسے کنٹرول کرنے اور بہتر کرنے کا کہاگیا تھا۔یہ اچھا عمل تھا۔برا عمل یہ ہوا کہ اس پر  2016 اور 2019 میں دو مردوں کی رضامندی کے بغیر انہیں جنسی طوپر  چھونے کا مجرم پایا گیا ۔ جمعہ کے روز انہوں نے  مجسٹریٹ سے 30 ماہ کے کمیونٹی اصلاحی آرڈر کی سزا قبول کی اور جیل جانے سے بچ گئے۔

بھارت آج واپسی کیسے کرسکتا ہے،رمیز راجہ نے بتادیا

ادھر موبائل فون صارفین کے لئے اچھی خبریہ ہے کہ ایشیا کپ 2023 اور ورلڈکپ 2023 ان کے موبائل پر لائیو ہوگا۔موبائل صارفین دونوں ایونٹس آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں گے لیکن یہ صرف بھارت میں رہنے والوں کے لئے سہولت ہوگی۔یہ اعلان ڈزنی اور ہاٹ سٹار نے کیا ہے۔

ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور بابرا عظم کا بیٹ،پاکستانی اور بھارتی فینز میں گھمسان کارن

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *