نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ کی میزبانی،نجم سیٹھی کا رابطہ،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی وضاحت آگئی۔سری لنکا کرکٹ نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان سے چھین کر سری لنکا کو دے دی گئی ہے اور سری لنکا،بنگلہ دیش اورا فغانستان بھارت کے حمایتی بن گئے ہیں۔سری لنکا کرکٹ بورڈ نےاعلان کیا ہے کہ یہ سنسنی خیزی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سری لنکا کرکٹ کا رد عمل اپنی جگہ لیکن یہ صرف بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہی نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے واپس لینے کا فیصلہ ہوچکا ہے،رسمی اعلان باقی ہے۔جیسا کہ کرک اگین نے آج 8 مئی 2023 کی دوپہر بریکنگ نیوز دی تھی کہ ایشیا کپ مکمل طور پر پاکستان سے باہر منتقل کردیاگیا۔وینیو کے انتخاب پر 2 رائے موجود ہیں۔کرک اگین نے نیوز دی تھی کہ متحدہ عرب امارات ہی پہلی ترجیح ہوگی لیکن اب میڈیا کادعویٰ ہے کہ سری لنکا مضبوط امیدوار ہے۔پالی کیلے اور دمبولا میچزکی میزبانی کریں گے۔
ایشیا کپ 2023 مکمل نیوٹرل وینیو پر مننتقل
یہ بات بھی فائل کی جاچکی ہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش،افغانستان،سری لنکا اور نیپال سمیت ایسوسی ایٹ ممبران کو ساتھ ملادیا ہے۔یوں پاکستان اب میزبان نہیں رہے گا ۔اگلا مرحلہ یہ ہے کہ کیا پاکستان ایشیا کپ کھیلنے جائے گا یا نہیں۔پی سی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشیا کپ کہیں اور منتقل ہوا تو پاکستان بائیکاٹ کرے گا لیکن اگر ایسا ہے تو بات بڑھے گی۔پاکستان کو مالی طور پر نقصان ہوگا۔ساتھ میں اس کے بعد بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں جانا اس کے لئے مزید مسئلہ بنے گا۔ایشیا کپ کی میزبانی ہاتھ سے جانے،بایکاٹ کرنے کے بعد اگر ورلڈکپ کھیلنے بھارت گئے تو کیا عزت رہ جائے گی۔اب پاکستان اپنے ورلڈکپ میچز باہر منتقل کروانے کی پوزیشن میں نہیں ہے،تو سوال ہوگا کہ کیاپایا،کیا کھویا۔
پی سی بی اس وقت بند گلی میں ہے۔نجم سیٹھی دبئی موجود ہیں،ایشین کرکٹ کونسل حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق متعلقہ حکام نے نجم سیٹھی کو ایشیا کپ کی ممکنہ منتقلی بارے آگاہ کردیا ہے۔اب پاکستان ایسے میں کھیلنے جاتا ہے تو کیا رہ جائے گا۔
پی سی بی نے اب اپنی میزبانی کی ٹرن تبدیل کرکے دوسرے ملک کو دینے اور اس کی جگہ خود میزبانی لینے کی پرپوزل بھی بنالی ہے،ایسے میں چیمپئنز ٹرافی قریب ہوگی۔پاکستان بھارت کے معاملہ میں ایشیا کپ اورچیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے کی ضمانت مانگے گا،پھر ورلڈکپ کھیلنےجائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے سری لنکا کرکٹ سے رابط کیا ہے۔اس کے بعد سری لنکا بورڈ کا بیان آگیا ہے۔