ابو ظہبی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ،عمان بھارت کی نیندیں اڑا،پاکستان کو سکھا،دل جیت کر ہارگیا،اہم انڈین پلیئر زخمی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ دبئی سے نکل کر بھارتی کرکٹ ٹیم انتہائی بے بی ٹیم عمان سے ہارتے ہارتے بال بال بچی۔عمان نے کرکٹ ورلڈ کی سپر پاور بھارت کو ناکوں چنے چبنانے پر مجبور کرکے پاکستان کو کرکٹ سکھادی۔
ایشیا کپ 2025 میں بھارت پہلی بار ابو ظہبی میں کھیلا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور بے بی ٹیم کو 8 وکٹیں دے دیں اور 188 رنزبنائے۔سنجو سامسن نے 56 اور ابھیشک شرما نے 38 رنز بنائے۔عامر کلیم،شاہ فیصل اورجتن نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں عمان ٹیمساڑھے 8 اوورز میں 56 رنز کا کمال آغاز لیاجتندر سنگھ 32 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ اس کے بعد عامر کلیم اور حمزہ میر نے تمام بھارتی گیند بازوں کی اکڑ نکال دی اور آخر میں تو ایسے سکور بٹورے کہ لگا کہ انہونی ہونے لگی ہے۔دونوں نے 55 بالز پر93 رنز کی تیز شراکت بنائی۔بھارت کو دوسری کامیابی 18 ویں اوور میں ملی جب سیٹ بیٹر46 بالز پر 64رنزبناکر ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں ناقابل یقین کیچ ہوئے۔انہوں نے 2 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ہاف سنچری پر سجدہ شکر کیا۔ان کے آئوٹ ہونے کے بعد بھارت میچ میں واپس آیا اور پھر ہاردک پانڈیا نے 19 واں اوور ٹائٹ ڈال کر اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔عامر کلیم نے بھی ففٹی مکمل کی ۔وہ 33 بالز پر 51 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔
عمان ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر167 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئی۔بھارت صرف 21 رنز سے جیت گیا۔
