ایشیائی کرکٹ ممالک بھارت سمیت پی سی بی گالا ڈنر میں آملے
لاہور ،کرک اگین رپورٹ
ایشیائی کرکٹ ممالک بھارت سمیت پی سی بی گالا ڈنر میں آملے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیائی کرکٹ ممالک کی بڑی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں سجائی ہے۔یہ الگ بات ہے کہ کیا اور کون کہاں ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ایشیا کے بڑے کرکٹ ممالک پاکستان ،سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں موجود تھیں۔ان کے ساتھ ایشیا کپ کھیلنے والے تمام 6 ممالک کے وفود موجود تھے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد نمایاں جگہ لے گیا۔نمایاں مقام مل گیا اور اس سمیت تمام ایشیائی کرکٹ رکن ممالک کے نمائندے تھے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا عشائیہ تھا۔تقریب پاکستان کرکٹ بورڈ کی تھی۔بابر اعظم الیون موجود تھی۔
پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے خاص توجہ کی اور بھارت کے بورڈ صدر راجر بینی اور نائب صدر راجیو شکلا سے بات کی۔باقی اہم اراکین سے بھی گپ شپ کی گئی۔
پی سی بی گالا ڈنر لاہور کے گورنر ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے وفود کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی کے ایک وفد نے بھی شرکت کی۔