انگلش کپتان نے بھارت میں بیٹھ کر بی سی سی آئی کا مذاق اڑادیا انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے بھارت میں بیٹھ کر بی سی سی ائی یعنی بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئینہ دکھا دیا اور اس کے خلاف بات کر دی جبکہ بھارتی کرکٹرزکی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ارد گرد خاندان رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر جدید دور میں جب شیڈول مصروف ہے۔ٹورز پر فیملی کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس سے ہمیشہ مدد ملتی ہے۔ یہ اس وقت مدد کرتا ہے جب آپ کے قریبی لوگ آپ کے ساتھ ہوتے ہیں۔…
Author: admin
سری لنکا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے گزشتہ روز کولمبو میں ایک عظیم الشان تقریب رونمائی میں اپنی پہلی کتاب قاتل کی نقاب کشائی کی۔ ملنگا کی طرف سے تصنیف کردہ اس کتاب میں بولنگ کے بارے میں 21 دلچسپ حقائق بیان کیے گئے ہیں، جس میں تیز گیند بازی کے فن کے بارے میں بصیرتیں پیش کی گئی ہیں جس نے انہیں کرکٹ کا آئیکن بنا دیا ہے۔ یہ کتاب صرف گیند بازوں کے لیے نہیں ہے۔ یہ بلے بازوں کے لیے بھی ہے۔ اس کا مقصد کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے یکساں قیمتی کوچنگ بصیرت فراہم…
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان،اختیاری ٹریننگ سیشن،جگہ جگہ رکاوٹیں،آدھا شہر بند،عوام چیخ اٹھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا آج ایک اختیاری ٹریننگ سیشن رکھ دیا گیا ،جس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا ۔آج صبح جب کھلاڑی اور مینجمنٹ کے حکام ہوٹل سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی طرف روانہ ہوئے تو تمام راستے ایک بار پھر بلاک کر دیے گئے اور یہ رکاوٹ تقریبا ایک گھنٹے کے قریب رہی اور صورتحال یہ…
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔اب کون سی پچ،وہی یا نئی،ملتان پھر ریڈرا پر،منیجمنٹ میں اختلاف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 25 جنوری سے شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی کس پج پر ہوگا ۔اس سوال پر اس لیے بھی سب کی نظریں ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ملتان میں ایک ہی پچ پر دو ٹیسٹ میچ کھیلے تھے تو سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کیا اسی پچ پر میچ ہوگا جس پر پہلا ٹیسٹ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف…
بھارت نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کیا ہے تو پاکستان نے امیدیں رکھی ہیں کہ کم سے کم بھارتی کپتان روہت شرما آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل پاکستان ہونگے اور کپتانوں کی تقریب میں شرکت کریں گے لیکن اس کا بھی فی الحال کوئی امکان نہیں اور اب ایک نیا پھڈا شروع ہوگیا ہے۔بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے تیار کی جانے والی شرٹس یا کورٹ پر میزبان ملک پاکستان والی شرٹ پہننے سے انکار کردیاہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ …
کرک اگین رپورٹ۔ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ،کیویز کو اپ سیٹ شکست،آنسو جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نائیجیریا نے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کر لی۔بارش سے متاثرہ کھیل میں 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا،کیویز کھلاڑی روپڑیں۔نائیجیرین پلیئرز جھوم اٹھیں۔ نائیجیریا نے کپتان پیٹی لکی اور لیلین اُدے کی شراکت سے 6 وکٹوں پر 65 رنز بنائے۔ تعاقب کا آغاز نیوزی لینڈ کے اوپنر کیٹ ارون کی پہلی گیند پر رن آؤٹ کے ساتھ ہوا۔ 11 اوورز کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 49 رنز بنائے۔17رنز…
ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ایسی پچ بنانے کا مجاز،بیٹنگ کیلئے مشکلات،ویسٹ انڈین کپتان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سپن ٹریک پر مقابلہ مشکل تھا، کریگ بریتھ ویت۔ویسٹ انڈیز کے کپتان بریتھ ویت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہے، تو وہ پچ پر فیصلہ کرنے کا مجاز ہے، سپن ٹریک پر مقابلہ مشکل تھا۔ میچ میں وکٹیں لینے کا پریشر تھا۔ ملتان کے کراؤڈ کی تعریف کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ پر کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ موجود تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں…
ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پچز پر تنقید بند کریں،یہ ہمارا حق،ایسے ہی آئندہ کھیلیں گے،ہماری تعریف کرین،شان مسعود۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان ٹیسٹ کے کپتان شان مسعود نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ پچ ایسی تھی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نامناسب تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشن ہے۔ چاہے جیسی پچ ہو۔ہمارا حق ہے کہ وہ اپنے جیتنے کے لیے جیسی مرضی پچز بنائے اور اگر ایک ڈیپارٹمنٹ فاسٹ بولرز کے لیے اس میں کوئی مدد نہیں ہے تو اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ بعض اوقات بیٹرز…
ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی کی رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ کا نیا رجہان،پیسرز کی دنیا ویراں،اسپنرزکا آباد جہاں،آخری62 وکٹوں پر قبضہ،پاکستان جیت گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کا نیا تعارف۔ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دن میں 19 اور پھر اگلے دن میں 17 وکٹیں گریں اور ٹیسٹ میچ جو دیکھا جائے تو دن اور ایک سیشن میں مکمل ہوا کیونکہ پہلے دن پہلے سیشن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا تھا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ رنز سے جیت کر…
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ۔ملک سے،کرکٹ سے بے دخلی کے بعد اب شکیب الحسن کے ورنٹ گرفتاری جاری۔ملک سے بے دخلی،آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ معطلی ،بائولنگ ایکشن مسائل میں گھرے شکیب الحسن پر ایک اور مصیبت۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ ڈھاکہ کی ایک عدالت نے اتوار کو بنگلہ دیش کے معروف آل راؤنڈر اور سیاست دان شکیب الحسن کے خلاف بینک سے متعلق ایک بے عزتی چیک کیس کے سلسلے میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔عوامی لیگ کے سابق قانون ساز شکیب کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ،جو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ…
ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ کے سنگل سیشن میں 12 وکٹیں،ریکارڈ اب بھی نہ ٹوٹ سکا،وہ کیسے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کے ایک سیشن میں زیادہ وکٹیں کتنی گریں۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روزپہلے سیشن میں گرنے والی 12 وکٹوں کے بعد یہ سوال سامنے آیا ہے۔اگرچہ اس سیشن میں 30 منٹ زیادہ تھے لیکن بہرحال یہ ٹیسٹ کا سنگل سیشن ہی کہلائے گا۔پہلے پاکستان کی 7 وکٹیں اسکور میں 38 رنزکا اضافہ کرکے پویلین لوٹیں اور پھر ویسٹ انڈیز کے دوسری اننگ میں 5 کھلاڑی 54…
ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ سے بھی نام مٹانے کی کوششیں،عمران خان انکلوژر بند،فینز حیران،حکام کا بھونڈا موقفاب پاکستان کرکٹ سے بھی عمران خان کا نام مٹانے کی کوششیں تیز۔ملتان اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژرز کو بند کردیا گیا۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز وی آئی پی انکلوئزر عمران خان کو بند کردیا گیا، سٹیڈیم میں داخلے کے بعد شائقین کرکٹ جبانکلوئزر پہنچے تو وہاں پر موجود پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارروں کے اہکاروں کی کثیر تعداد وہاں موجود تھی،ٹکٹس فروخت کرنے والی…