بلاوایو،کرک اگین رپورٹ۔کامران غلام کی ڈیبیو ون ڈے سنچری،پاکستان کا زمبابوے کو 304 رنزکاہدف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لیے304 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اج اس سیریز کا پہلا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا اور پچھلے میچ کی ٹیم برقرار رکھی ۔پاکستان نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 303 رنز بنائے ۔ پچھلے میچ میں شاندار تیز سنچری کرنے والے صائم ایوب آج 37 بالز…
Author: admin
ڈربن،کرک اگین رپورٹ۔ڈربن ٹیسٹ،سری لنکا کا جنوبی افریقا کو پہلی اننگ میں بڑا جھٹکا،آئوٹ کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس وقت ایک اور اہم ترین سیریز جنوبی افریقہ میں جاری ہے۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے ڈربن میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم کو صرف 191 رنز پر آؤٹ کر دیا ہے۔ پروٹیز ٹیم 50 اوور بھی پورے نہ کھیل سکی اور 49.2 اوورز میں پویلین میں تھی۔ایک موقع پر اس کی 7وکٹیں 117 اور 8وکٹیں 143 اور نو وکٹیں 165 رنز پر…
بلاوایو،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔3 ون ڈے انٹرنیشنل میچزکی سیریز کا فیصلہ کن میچ بلاوایو میں کھیلا جارہا ہے۔اس سے قبل دونوں میچز میں پاکستان ٹاس ہارا تھا اور اس نے پہلے بائولنگ کی تھی،پہلی بار پہلے بیٹنگ کرے گا۔ پاکستانی ٹیم میں عبداللہ شفیق،صائم ایوب،کامران غلام،محمد رضوان،سلمان علی آغا،طیب طاہر،محمد عرفان خان،عامر جمال،حارث رئوف،فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف کبھی ون ڈے سیریز نہیں ہاری ہے اور یہاں اسے آج بھی جیتنا ہوگا۔
کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹبیٹر کیا ہوتا ہے اور عظیم بیٹر کون کہلاتا ہے۔ اسی طرح لیجنڈری پلیئرز کی فہرست میں اپنا نام کیسے درج کرایا جاتا ہے یہ جاننا ہو تو اج کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میں دیکھ لیں، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن جو گزشتہ سیریز میں بھارت کا دورہ نہیں کر سکے تھے ان فٹ تھے۔ فٹ ہو کر واپس آئے اور آج اپنی پہلی ہی اننگز میں انہوں نے ایک شاندار باری کھیلی ۔وہ 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ان کی بدقسمتی یوں رہی کہ…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی بورڈز میٹنگ سے ایک روز قبل محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے بڑا دعویٰ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی بورڈز میٹنگ اجلاس سے ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے لیکن ساتھ میں ایک ایسا پہلو دیا ہے،جس سے لگتا ہے کہ بھارت جزوی طور پر ایک آدھ میچ کیلئے پاکستان آجائے گا۔ محسن نقوی نے ایک روز قبل قلعہ اسلام آباد فتح کیا تھا،اب قلعہ دہلی فتح کرنے کے دعوے کرڈالے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور کے تعمیراتی…
لندن،دبئی:کرک اگین رپورٹچیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی بورڈز میٹنگ سے قبل نیوزی لینڈ کا بڑا دھماکا،بھارت کا شکریہ بھی ادا کردیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ۔چیمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے پیدا ڈرامائی حالات میں نیوزی لینڈ کرکٹ کا اہم ترین بیان سامنے آگیا ہے اور یہی نہیں بلکہ نیوزی لینڈ کرکٹ نےبھارت کا شکریہ ادا کردیا۔ایسے وقت میں کہ جب آئی سی سی بورڈز میٹنگ 29 نومبر 2024 کو شیڈو ہے اور اس پر یہ فیصلہ ہونا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہائبرڈ ماڈل اختیار کرتا ہے یا نہیں اور اگر نہیں کرتا تو آئی سی سی اس پر کیا…
بلاوایو،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ زمبابوے،کیا پہلی بار باہمی سیریز کا نتیجہ الٹ آنے والا،ٹیم الیون۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ زمبابوے بمقابلہ پاکستان،تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعرات 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں تیسرے میچ میں آمنے سامنے ہو کر اپنی جاری ون ڈے سیریز کا فائنل کھیلیں گی۔دونوں ٹیمیں جمعرات، 28 نومبر کو سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں مصروف ہوں گی۔ سیریز کے پہلے دو میچوں میں زمبابوے نے پہلے میچ میں فتح درج کی اور پاکستان دوسرا ون ڈے جیتنے میں کامیاب رہا۔ آل…
دبئی،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی کے جمعہ کے اجلاس سے زرا قبل پاکستان اور آئی سی سی میں رابطہ ہوا ہے۔ بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ جانے پر بضد ہے، ادھر میزبان بھی میزبان ہائیبرڈ ماڈل پر اتفاق نہ کرنے پر بضد ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خاموش نہیں بیٹھا ہے۔ پی سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے مبینہ طور پر آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلارڈائس سے براہ راست رابطہ کیا ہے تاکہ جاری غیر یقینی صورتحال پراپنی مایوسی کا اظہار کیا جاسکے۔ یہ مواصلت پی سی…
پہلا ٹیسٹ،بھارت میں کلین سوئپ کرنے والی نیوزی لینڈ ٹیم رات گئے انگلینڈ کے مقابل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ گزشتہ 12 ماہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کے لیے اچھے نہیں تھے۔ انہوں نے چار میں سے صرف ایک سیریز جیتی تھی .سری لنکا میں 2-0 کی سیریز میں شکست کے بعد ٹم ساؤتھی کپتانی سے دستبردارے تھے۔ کسی نے انہیں موقع نہیں دیا تھا۔ بنگلورو میں کھیل کی پہلی صبح ہندوستان کو 46 رنز پر آؤٹ کرنے سے لے کر پوری سیریز میں نیوزی لینڈ کے لیے سب کچھ ٹھیک رہا، جس نے تینوں میچز میں اہم …
بولاوایو ۔کرک اگین رپورٹ۔ فاسٹ بولرز احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف جاری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور وہ آج (بدھ) پاکستان واپس آئیں گے۔ احمد کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز کو اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی۔ ابتدائی اسکین اور طبی جائزوں نے ان کی انجریز کی تصدیق کردی ہے۔لاہور واپسی پر دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں وہ بحالی کے عمل سے گزریں گے اور کرکٹ میں محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ پروٹوکول پر…
لاہور 27 نومبر۔پی سی بی میڈیا ریلیزقومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے پندرہ رکنی پاکستان ویمنز انڈر19 اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ چھ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 15 سے 22 دسمبر تک کوالالمپور ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ زوفشاں ایاز کو کپتان اور کومل خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹاپ آرڈر بیٹرز : عریشہ انصاری (قصور) فضا فیاض (لاہور) ماہم انیس (اسلام آباد) راویل فرحان ( لاہور) اور زوفشاں ایاز ( واہ کینٹ )۔ وکٹ کیپر بیٹرز :…
دبئی،کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان 24 سے 48 گھنٹے مانگے گا اور پھر ایک اعلان کردے گا.کرکٹ کی تازہ ترین خببریں یہ ہیں کہ آئی سی سی بورڈز میٹنگ کے بعد پاکستان 24 سے 48 گھنٹے مانگے گا اور پھر آئی سی سی بورڈ کے کئے گئے فیصلے کو من و عن تسلیم کرلے گا۔یوں آئی سی سی چیمپئنز ٹراف آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی مرضی کے ساتھ کھیلی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی نہیں چلے گی،اس بات کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ صورت حال بالآخر اس طرح سے نکل سکتی ہے۔ کرک…