Author: CricAgain Desk

ملتان۔پی سی بی میڈیا ریلیز۔محمد نواز انگلی کی انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے۔ محمد نواز ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ کی نمائندگی کر رہے تھے.12اگست کو پاکستان بلوز کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے بال لگنے کی وجہ سے نواز کی دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی فریکچر ہوئی۔ فخر زمان نے مسلسل دوسری سنچری جڑ دی،ملتان سٹیڈیم میں رنگ بکھر گئے پی سی بی سپورٹس سائنس اور ایکسر سائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو نواز کے سکین کروائے۔محمد نواز کم از کم تین ہفتے کیلئے ایکشن سے باہر ہوگئے، دو ہفتے بعد این سی اے رپورٹ کریں گے۔

Read More

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی فخر زمان نے مسلسل دوسری سنچری جڑ دی،ملتان سٹیڈیم میں رنگ بکھر گئے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل چیمپئنز کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان گرینز کے اسٹار اوپنر فخر زمان نے پاکستان گولڈ کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کر لی ہے۔ پاکستان گرینز کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے اور فخر زمان کی اس اننگز نے ٹیم کو انتہائی مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔یہ بڑی بریکنگ نیوز ہے۔ چیمپینز کپ،تیسرے میچ کے ٹاس کے بعد روایت تبدیل ۔فخر…

Read More

ڈارون ۔کرک اگین رپورٹ ڈارون ٹیسٹ،بنگلہ دیش کا آسٹریلیا کو نیا سبق،برتری جاری وساری۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے ڈارون میں کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلہ دیشی بلے بازوں نے کینگروز بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ تنزید حسن کی شاندار سنچری اور کپتان نجم الحسن شانتو کی 84 رنز کی دلکش اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے دوسرے دن کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنا کر آسٹریلیا کے خلاف 153 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔…

Read More

ملتان ۔حافظ محمد عمران عثمانی نیشنل چیمپئنز کپ؛ پاکستان بلیوز کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ، نیا سلسلہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں البطل پروڈکشنز کے تعاون سے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری یونیورسٹی آف لاہور نیشنل چیمپئنز کپ کے تیسرے میچ کا باقاعدہ ٹاس ہو گیا ہے۔ اس اہم مقابلے میں البطل پروڈکشنز پاکستان بلیوز کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یونیورسٹی آف لاہور پاکستان وائٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ٹورنامنٹ کے اس سیزن میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم…

Read More

لندن۔کرک اگین رپورٹ دورہ انگلینڈ۔ کینٹ کاؤنٹی کلب میں پاکستان اور پی سی سی سلیکٹ الیون کے درمیان میچ کا ٹاس، میزبان ٹیم کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے سلسلے میں کینٹ کاؤنٹی کلب (بیکنہم گراؤنڈ) پر پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کا باقاعدہ ٹاس ہو گیا ہے۔ کینٹ کاؤنٹی کلب کے میدان پر پی سی سی الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستانی ٹیم کو بولنگ کی دعوت دی ہے۔ 13 سے 15 اگست 2026ء تک…

Read More

بنگلہ دیش کا آسٹریلیا میں دھماکے دار آغاز ،کینگروز کو آؤٹ کر کے جوابی بیٹنگ میں مضبوط بنیاد ڈارون (کرک اگین سپیشل رپورٹ) آسٹریلیا کی تاریخ میں دوسری بار وہاں ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن وہ کچھ کر دیا ہے جو بڑی بڑی ٹیمیں نہیں کر سکتیں۔ اگر یہ تسلسل برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں کرکٹ کی دنیا ایک اور بڑی بریکنگ نیوز کے لیے تیار ہو جائے کہ بنگلہ دیش نے آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ ہرا دیا ہے۔ اگرچہ پہلا دن ہے اور پہلے دن ایسا…

Read More

ملتان سے حافظ محمد عمران عثمانی ٹاس جیتو، بیٹنگ کرو، میچ ہارو، چیمپئنز کپ کا نیا فارمولا۔ملتان میں پھر سنچری، سلو اوور ریٹ پر پی سی بی کی خاموشی برقرار۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ارٹیکل یہ ہے کہ چیمپئنز کپ کے ابتدائی دو میچوں میں چاروں ٹیموں کی شرکت تو مکمل ہو گئی، لیکن اس کے ساتھ ہی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک انوکھا فارمولا بھی سیٹ ہو گیا ہے کہ “ٹاس جیتو، پہلے بیٹنگ کرو اور میچ ہار جاؤ”۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں جہاں بلے بازوں کی طرف سے سنچری در سنچری کا سلسلہ دیکھنے کو مل رہا…

Read More

ملتان انٹرنیشنل سٹیڈیم سے حافظ محمد عمران عثمانی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027ء کی تیاریوں کے لیے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے نیشنل چیمپئنز کپ کے پہلے ہی میچ سے پاکستان کو اپنا کھویا ہوا فخر واپس مل گیا ہے۔ کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ فخر زمان کی طوفانی اننگز کی بدولت پاکستان گرینز نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔پاکستان وائٹ کو 5 وکٹوں کی شکست ۔حارث رئوف اثر نہ دکھا سکے ۔طویل عرصے سے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ایک مستقل اور دھواں دھار اوپنر کی جو تلاش جاری تھی،…

Read More

ملتان ۔کرک اگین رپورٹ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری چیمپئنز  کپ کے  افتتاحی میچ میں  رات گئے اس وقت ایک غیر متوقع اور دلچسپ صورتحال کا شکار ہو گیا جب اچانک ایک فلڈ لائٹ ٹاور کی بتیاں مدہم پڑ گئیں۔ روشنی یکایک کم ہونے کے باعث امپائرز نے کھلاڑیوں کی حفاظت اور کھیل کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ اسٹیڈیم میں مکمل اندھیرا نہیں تھا اور متبادل روشنیاں آن تھیں، تاہم انٹرنیشنل لیول کے میچ کو جاری رکھنے کے لیے یہ روشنی ناکافی تھی، جس کی وجہ سے فیلڈ امپائرز…

Read More

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے حافظ محمد عمران عثمانی ہے کہ ملتان کی شدید گرمی میں چیمپئنز کپ کا آغاز، پاکستان وائٹس کا گرینز کو 277 رنز کا ہدف، اوورز میں تاخیر نے سوالات اٹھا دیئے ۔کرکٹ بریکنگ نیوز آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں نئے ڈومیسٹک ایونٹ نیشنل چیمپئنز کپ کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان وائٹس کے کپتان نے پاکستان گرینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لیے…

Read More

عمران عثمانی ورلڈکپ کی 10 ٹیمیں کنفرم،سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز باہر،ہیٹ ٹرک۔کرکٹ بریکنگ نیوز،تازہ ترین کرکٹ مضامین میں سے ایک یہ ہے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ایک ایسی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے جس پر ان کے مداح خوشی کے بجائے صرف افسوس ہی کر سکتے ہیں۔ یہ ہیٹ ٹرک ہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے کوالیفائر راؤنڈ میں کھیلنے کی۔ دنیائے کرکٹ پر طویل عرصے تک راج کرنے والی یہ ٹیم ایک بار پھر میگا ایونٹ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی، جو کہ کیریبین کرکٹ کے مسلسل زوال کی…

Read More

حافظ محمد عمران عثمانی۔ راشد خان کی دھمال،افغانستان ورلڈ کپ 2027 میں براہراست پہنچ گیا،کون خطرے میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز اگرچہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے آغاز میں ابھی 15 ماہ کا طویل فاصلہ باقی ہے اور پاکستان میں ملتان کے مقام سے ‘نیشنل چیمپئنز کپ’ کے نام پر اس عالمی ایونٹ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، لیکن اسی دوران عالمی کرکٹ کے نقشے پر افغانستان کی ٹیم بھی سنسنی خیز ہیڈ لائنز میں آ گئی ہے۔ اگرچہ افغانستان کی اس تازہ ترین کامیابی کا پاکستان کے موجودہ ڈومیسٹک کپ کے ساتھ براہِ راست…

Read More