لیڈز ۔کرک اگین رپورٹ لیڈز سے کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہاں بارش رک گئی ہے، جس کے بعد امپائرز نے گراؤنڈ کی دوسری انسپیکشن مکمل کر لی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہونے والی پہلی انسپیکشن میں طے پایا ہے کہ میدان سے کورز ہٹا دیے جائیں اور گراؤنڈ سٹاف کھیل کے لیے گراؤنڈ تیار کرے۔ یاد رہے کہ اسی بارش کی و جہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل وقت پر شروع نہیں ہو سکا ہے۔ اگلی…
Author: CricAgain Desk
ہیڈنگلے ٹیسٹ،مسلسل بارش، لنچ کے بعد بھرپور ایکشن لیڈز . کرک اگین خصوصی رپورٹ ہیڈنگلے (لیڈز) میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز موسم کی سنگین صورتحال نے کرکٹ شائقین کو شدید مایوسی سے دوچار کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گراؤنڈ اور گردونواح میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے مسلسل ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے پچ اور آؤٹ فیلڈ کو مکمل طور پر کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ مسلسل گرنے والے پانی اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہونا ناممکن ہو چکا ہے…
ہیڈنگلے،لیڈز۔کرک اگین رپورٹ۔اضافی تجزیہ۔حافظ محمد عمران عثمانی لیڈز ٹیسٹ،پاکستان کی بدنام سے بدنام تر میں انٹری،بیٹنگ فلاپ،بلنڈرز کمال،انگلینڈ ٹاپ پر۔کرکٹ بریکنگ نیوز،تازہ ترین کرکٹ خبر اور تازہ ترین کرکٹ آرٹیکلز میں سے ایک ۔ہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر اپنی روایتی بیٹنگ بدنامی میں کسی کو مایوس نہیں کیا۔ بدنامی سے بڑھ کر اب ایک یقین والی بات ہو گئی کہ جہاں پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ وکٹ گری نہیں اور لائن لگی نہیں۔ ایسا دو بار ہوا ہے۔لیڈز کا پہلا ٹیسٹ، پہلا دن انگلینڈ کے نام ۔پاکستان کی اننگز 171 پر تمام اور انگلینڈ نے دو وکٹوں پر112 رنز…
انگلینڈ اور سری لنکا پاکستان میں،دو شہروں کا ہوم سیزن اور ناقص حکمتِ عملی۔کرکٹ کے تازہ ترین آرٹیکلز حافظ محمد عمران عثمانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہوم کرکٹ سیزن کے ایک بڑے حصے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ اس سیزن میں ون ڈے کرکٹ بھی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ بھی، لیکن حیران کن طور پر میزبان وینیو صرف دو ہوں گے۔ آپ اندازہ کریں کہ درجن سے زائد بین الاقوامی میچوں کے لیے راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم…
ہیڈنگلے ۔کرک اگین رپورٹ پاکستان کے 2 کھلاڑی آئوٹ،ہیڈنگلے میں بارش،انگلش کپتان کی جلد بازی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہیڈنگلے ٹیسٹ کا پہلا گھنٹہ پاکستانی ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، جہاں انگلینڈ کی طوفانی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ موسم نے بھی اپنے تیور بدل لیے۔ گہرے بادلوں کے سائے میں تیز بارش شروع ہونے کے باعث جب کھیل روکا گیا، تو قومی ٹیم شدید دباؤ کا شکار تھی۔ پاکستان کی شروعات اس قدر مایوس کن تھی کہ محض 6 کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ سیریز کی پہلی ہی گیند کا سامنا کرنے والے اذان اویس…
لیڈز۔کرک اگین سپیشل رپورٹ ۔تجزیہ عمران عثمانی پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،لیڈز میں ٹاس سے قبل ڈرامہ،اپ ڈیٹ اور پلیئنگ الیون لیڈز سے کرکٹ بریکنگ یہ ہے کہ انگلینڈ میں ریڈ بال کرکٹ کا میلہ سج گیا، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹاس ہار گیا، انگلش کپتان کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ۔انگلینڈ کے تاریخی میدان ہیڈنگلے، لیڈز میں ایک بار پھر روایتی سرخ گیند کی کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بولنے کو تیار ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ شروع ہو چکا ہے۔ موسم کی بات کریں تو لیڈز میں اس وقت کافی…
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے حافظ محمد عمران عثمانی شاہین کی گولڈن بائولنگ،ہیٹ ٹرک،7 وکٹیں،نیشنل چیمپئنز کپ پاکستان گولڈ نے جیت لیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ںشاہین شاہ آفریدی کی ہیٹ ٹرک۔گولڈن فتح۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی تیاری کے لیے کھیلے گئے نیشنل چیمپئنز کپ فائنل میں شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101 سے رنز سے ہرادیا۔ٹرافی آچکا لی۔شاہین نے آخری تمام 7 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز کپ فائنل کے دوران یہ سب ہوا، آئی سی سی ورلڈ…
ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انتظامیہ کو بند انکلوثرز کھولنے پڑگئے۔ان میں عمران خان انکلوژر بھی شامل ہے۔ ملتان سٹیڈیم میں فینز امڈ آئے،عمران خان انکلوژر سمیت کئی کھولنے پڑگئے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کے درمیان نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں شائقینِ کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔ میچ دیکھنے کے لیے ملتان اور گردونواح سے شہریوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی اسٹیڈیم میں 14 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کرکے قومی کرکٹرز کو سپورٹ کیا۔ملتان…
ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی نیشنل چیمپئنز کپ فائنل۔ پاکستان گولڈ کا ہولڈ۔پاکستان گرینز کے خلاف 340 رنز کا بڑا پہاڑ کھڑا کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں پاکستان گولڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریوں کی بدولت مقررہ اوورز میں 340 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کر دیا ۔پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ شامل حسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ محمد…
ہیڈنگلے۔لیڈز۔کرک اگین رپورٹ ۔ہیڈنگلے لیڈز،انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نئے کپتان،پلیئنگ الیون اور بابر کا مستقبل۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا اور غیر متوقع دھچکا لگا ہے، جہاں مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کل سے شروع ہونے والے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تاہم، سب سے حیران کن فیصلہ کپتانی کے حوالے سے سامنے آیا ہے، جہاں بابر اعظم کی عدم موجودگی میں سلمان علی آغا کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی کمان سونپ دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے بھی کرکٹ حلقوں…
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے حافظ محمد عمران عثمانی چیمپئنز کپ فائنل،شامل حسین کی سنچری،ملتان سٹیڈیم میں غیر معمولی سرگرمی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے فائنل میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان گولڈ کے اوپنر شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی پہلی سنچری جڑ دی ہے۔ انہوں نے صرف 80 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی یہ یادگار اننگز مکمل کی، جس میں 4 فلک شگاف چھکے اور 11 دلکش چوکے شامل تھے۔ شامل حسین کی اس زبردست باری کی بدولت پاکستان گولڈ نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین…
ہیڈنگلے،لیڈز۔کرک اگین رپورٹ۔ہیڈنگلے لیڈز سے پاکستان ٹیسٹ الیون کی تازہ ترین کرکٹ اپ ڈیٹ۔ ہیڈنگلے ٹیسٹ،خرم شہزاد پر نظریں، بابر اعظم کی شمولیت مشکوک اور چار پیسرز کھلانے کی تجویز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ کل، 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس اہم ترین مقابلے سے ایک روز قبل پاکستانی کیمپ سے اہم خبریں سامنے آئی ہیں۔ خرم شہزاد ایکشن کے لیے تیار، عمر گل کی خصوصی نگرانی۔لیڈز کی روایتی طور پر تیز اور سازگار پچ کو دیکھتے ہوئے…