نشین۔کرک اگین رپورٹ ۔ ایشین گیمز کرکٹ،بنگلہ دیش کو شکست،سری لنکا کانسی کا تمغہ لےگیا۔۔ایشین گیمز کرکٹ۔کانسی کے تمغے کی ریس میں بھی بنگلہ دیش ڈھیر، سری لنکا نے میدان مار لیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
ایشین گیمز مینز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کا مایوس کن سفر ختم ہو گیا، جہاں تیسری پوزیشن یعنی کانسی کے تمغے کے اہم ترین معرکے میں بھی ٹائیگرز ترنوالا ثابت ہوئے۔ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کانسی کے میڈل کے لیے کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 63 رنز کے بھاری مارجن سے عبرتناک شکست دے کر میڈل ٹیبل پر اپنی جگہ پکی کر لیجاپان کے شہر نشین میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں آئی لینڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر165 رنز کا فائٹنگ ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔ لنکن اننگز کی خاص بات تھاریندو رتنائیکے کی شاندار بلے بازی تھی، جنہوں نے بنگلہ دیشی باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے باؤلنگ لائن نے آخری اوورز میں کچھ مزاحمت کی، جس میں مہدی حسن، سیف حسن ،مستفیض الرحمن نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ اننگز کے آغاز سے ہی وکٹیں گرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ آخر تک نہ رک سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ پرویز حسین ایمون نے کریز پر کچھ دیر مزاحمت کرتے ہوئے 22 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی، لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ دینے کو تیار نہ تھا۔ سری لنکا کے باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو بے بس کر دیا۔بنگلہ دیش ٹیم 15 گیندیں قبل 17.3 اوورز میں 102 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش اس شاندار اور یکطرفہ جیت کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم نے ایشین گیمز کے میڈل ٹیبل پر کانسی کا تمغہ سجا لیا، جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم ایونٹ میں چوتھے درجے پر رہنے کے بعد خالی ہاتھ وطن لوٹے گ
