ملتان۔پی سی بی میڈیا ریلیز ۔چیمپینز کپ،ٹرافی،انعام اور لائیو سٹریمنگ کی تفصیلات ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز کل منگل 11 اگست سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں پاکستان گرینز، گولڈ، وائٹس اور بلوز شرکت کریں گی۔ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کپتان ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے ساتھ اگلے سال آنے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بھی آغاز ہوگا۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔نیشنل چیمپئنز کپ کے میچز پی…
Author: CricAgain Desk
ملتان ۔کرک اگین رپورٹ ۔ ملتان،ورلڈکپ تیاری کیلئے میدان تیار،چاروں کپتان ایک بات پر متفق ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نئے شروع ہونے والے چیمپینز ون ڈے کب سے ایک روز قبل ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ اس موقع پر ایونٹ میں شریک چاروں کپتان شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان ،صاحب زادہ فرحان اور صائم ایوب نے میڈیا سے بات چیت کی اور اپنے عزائم کا اظہار کیا ۔ نیشنل چیمپئنز کپ کا احاطہ،تپتا ملتان، بنجر پیس اٹیک اور 2027 ورلڈ کپ کا عجب سفر اس پر اتفاق رہا ان کا کہ…
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں پاکستان کی مشقیں شروع۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ قومی ٹیسٹ سکواڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا قومی ٹیم نے کینٹ کاؤنٹی کلب بیکنہم میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ مشقوں میں حصہ لیا۔ دورہ انگلینڈ،ٹیسٹ کرکٹ کا تاریخی سنگ میل اور پاکستان کرکٹ کے وجود کی بڑی جنگ پاکستان قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ نے بھی سکواڈ کو جوائن کر لیا۔مائیکل اسمتھ نے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد بیٹنگ کے سیشن میں شرکت کی۔…
ملتان سے حافظ محمد عمران عثمانی نیشنل چیمپئنز کپ کا احاطہ: تپتا ملتان، بنجر پیس اٹیک اور 2027 ورلڈ کپ کا عجب سفر۔کرکٹ کے تازہ ترین آرٹیکلز اور بریکنگ نیوز میں سے ایک یہ ہے۔ اگرچہ ورلڈ کپ کے آغاز میں ابھی 14 مہینے کا فاصلہ باقی ہے، لیکن عملی طور پر ہم اسے ایک سال ہی کہہ سکتے ہیں کیونکہ عالمی ایونٹ سے دو تین ماہ قبل تقریباً تمام ٹیمیں اپنے حتمی اسکواڈز فائنل کر چکی ہوں گی۔ اسی تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 سے ٹھیک ایک سال قبل اپنے نئے ہوم…
ملتان ۔پی سی بی میڈیا ریلیز ۔ پاکستان مینز وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نیشنل چیمپئنز کپ کے سلسلے میں ملتان آمد۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر ہے کہ مائیک ہیسن نے اتوار کے روز چاروں ٹیموں کے کوچنگ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں پاکستان گرینز، گولڈ، وائٹ اور بلوز کے ہیڈ کوچز مصباح الحق، اعجاز جونیئر، اقبال امام اور اعزاز چیمہ کی شرکت۔میٹنگ میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکے اور این سی اے کوچ ایجوکیشن ہیڈ شاہد اسلم بھی شریک ہیں۔ میٹنگ میں 11 سے 18 اگست تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں…
تحریر ۔حافظ محمد عمران عثمانی دورہ انگلینڈ کا پہلا محاذ لیڈز اور پاکستان کی اکلوتی یاد،حال کا پچھتاوا دورہِ انگلینڈ کا پہلا محاذ۔ہیڈنگلے (لیڈز) اور پاکستان کی اکلوتی یاد۔کرکٹ کے تازہ ترین آرٹیکلز اور کرکٹ بریکنگ نیوز میں سے ایک۔ انگلینڈ کی سرزمیں پر اس بار گرین کیپس کا پہلا معرکہ ہیڈنگلے (لیڈز) کے میدان میں سجنے جا رہا ہے۔ کرکٹ تاریخ کے جھروکوں میں جھانکیں تو لیڈز کے اس گراؤنڈ کے ساتھ پاکستان کی ٹیسٹ ہسٹری کی ایک انتہائی حسین اور اکلوتی فتح کی یاد وابستہ ہے، اور جب بھی اس معرکے کا ذکر ہوگا، سابق کپتان عمران خان…
لندن۔کرک اگین رپورٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز 2026 کیلئے میدان سج گیا۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ گیا۔ قومی سکواڈ 8 اور 9 اگست کو آرام کرے گا ۔ دورہ انگلینڈ،ٹیسٹ کرکٹ کا تاریخی سنگ میل اور پاکستان کرکٹ کے وجود کی بڑی جنگ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم 10 اگست کو کاونٹی گراونڈ ، بیکہنم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی ۔ پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق نو بجکر تیس منٹ پر پریکٹس شروع کرے گی پاکستان اور سلیکٹ…
تحریر ۔حافظ محمد عمران عثمانی ٹیسٹ کرکٹ کا تاریخی سنگِ میل اور پاکستان کے وجود کی سب سے بڑی جنگ۔کرکٹ کے تازہ ترین آرٹیکلز میں سے ایک انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جہاں دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کے لیے سنسنی کا باعث ہے، وہاں یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ایسا ریکارڈ ساز باب رقم کرنے جا رہی ہے جو دوبارہ کبھی دیکھنے کو نہیں ملے گا جوں جوں وقت قریب آ رہا ہے، کرکٹ پنڈت اعداد و شمار کے ترازو ہلا رہے ہیں۔ جی ہاں، جب برطانوی ٹیم پاکستان کے خلاف…
عمران عثمانی۔پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 8 ویں نمبر پر آگیا،بریکنگ نیوز۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے بعد دلچسپ صورتحال یوں ہوئی ہے کہ پاکستان نویں نمبر سے آٹھویں نمبر پر واپس آگیا ہے، حالانکہ سیر ڈرا ہوئی ہے اور جہاں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دی تھی وہاں پاکستان نے بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دی تو سیریز شروع ہونے سے پہلے پاکستان نویں نمبر پر تھا اور اب جب کہ ایک ایک میچ سے سیریز ڈرا ہو گئی تو ویسٹ انڈیز نے نویں پوزیشن پکڑ لی…
عمران عثمانی پ کستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بابراعظم کی قیادت میں عزت بچا لی ۔عزت بنانے کی بات ابھی دیر کی ہے۔اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ اف سپن میں کھیلے گئے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز 8 وکٹوں کی جیت کے ساتھ نہ صرف پچھلی شکست کا بدلہ چکایا بلکہ دو میچز کی سیریز ڈرا کھیل دی۔ یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈرا سیریز کھیلنے کی ہیٹ ٹرک ہو گئی ہے۔ آٹھ سال میں دونوں کے درمیان کھیلی گئی تین سیریز جن میں سے دو ویسٹ انڈیز اور ایک پاکستان میں تھیں۔ ڈرا…
پورٹ آف سپن۔کرک اگین رپورٹ ۔پاکستان کے پاس ٹیسٹ جیتنے،سیریز ڈرا کا گولڈن موقع ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پورٹ اف سپن ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں بری طرح ناکام ہو گئی ۔پوری ٹیم کھیل کے چوتھے روز ابتدائی سیشن میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں پاکستان جس نے پہلی اننگز میں اگرچہ 43 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ اس برتری نے اسے یہ فائدہ دیا کہ اس اسے اب 75 رنز کا معمولی ہدف عبور کرنا ہے لیکن اس پچ پر جہاں سپنرز چھائے ہوئے ہیں۔ کیا پاکستان کے بیٹرز…
پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بظاہر بہتر پوزیشن پر ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے 344 رنز کے جواب میں اس نے دو وکٹ پر 266 رنز بنا لیے ہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہق شان مسعود کی جگہ آنے والے عبداللہ شفیق نے بھی ان کی طرح سنچری کر دی ہے۔وہ107 اور ان کے ساتھ بابر اعظم بھی چار سال بعد اپنی پہلی سنچری بنانے کے قریب ہیں اور 85 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔دونوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 168 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان نے…