کرک اگین رپورٹ ۔پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ کی بڑی بریکنگ نیوز۔
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے تیسرے راؤنڈ کا آغاز جمعرات کو تین شہروں میں ہوگا۔بابر اعظم اور رضا اللہ نے اوجی ڈی سی ایل کو جوائن کرلیا۔جیسا کہ ہم نے سب سے پہلے خبر بریک کی تھی کہ بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔
بابر اعظم 7 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے پر مجبور،انٹری کب اور کہاں
عثمان طارق نے کے آر ایل کی ٹیم کو جوائن کر لیا۔نسیم شاہ اور پاکستان انڈر 19 پلیئرز فرحان یوسف، عبدالسبحان اور حمزہ ظہور ایس این جی پی ایل میں شامل ہیں۔
عامر جمال ایم آئی ٹی، عبداللہ فضل سٹیٹ بینک، سعود شکیل کنگز مین، علی عثمان پی ٹی وی جبکہ عبید شاہ غنی کی نمائندگی کریں فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی سے پہلے رضااللہ کی پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو سامنے آئی ہے۔کہتے کہ فرسٹ کلاس کی تیاری پوری ہے، کوشش کرتا ہوں اپنی ٹیم کے لیے اچھا کروں ۔ٹیسٹ کرکٹ کے تجربے سے پیشن سیکھا ہے، اگر آپ اس سے ہٹتے ہو تو رنز پڑ سکتے ہیں ۔ڈومیسٹک کرکٹ پہلا قدم ہے، سب سے ضروری یہی ہے ۔
