اسلام آباد۔ کرک اگین خصوصی رپورٹ۔ بابر اعظم 7 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے پر مجبور،انٹری کب اور کہاں۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی مسلسل خراب فارم اور تنقید کے بعد بالآخر 7 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔کرکٹ بریکنگ نیوزہے کہ دورہ انگلینڈ کے بعد بابر اعظم کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی۔حالیہ کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دورہ انگلینڈ ختم ہونے کے بعد تاحال پاکستان واپس نہیں پہنچے ہیں۔ اندرونی ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وہ 16 ستمبر کو پاکستان پہنچ جائیں گے اور ملک میں جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شرکت کریں گے۔ بابر اعظم آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) کی ٹیم کی جانب سے بطور پریمیم بلے باز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ او جی ڈی سی ایل کی ٹیم اس وقت اسلام آباد میں پریذیڈنٹ ٹرافی کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کے خلاف برسرِپیکار ہے۔شیڈول کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا اگلا میچ 18 ستمبر کو پشاور میں کنگس مین اکیڈمی کے خلاف ہوگاجبکہ اس کے بعد 24 ستمبر کو ٹیم خان ریسرچ لیبارٹریز (KRL) کے مدمقابل آئے گی۔ بابر اعظم پاکستان آمد پر یہ حتمی فیصلہ کریں گے کہ آیا وہ 18 ستمبر والے دوسرے میچ سے الیون کا حصہ بنیں گے یا پھر 24 ستمبر کو تیسرے میچ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کریں گے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم نے آخری بار فرسٹ کلاس میچ دسمبر 2019 میں کھیلا تھا، جب انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے ٹرافی اٹھائی تھی۔
پاکستان کے ممتاز بیٹر بابر اعظم کو دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ٹیسٹ ٹیم کا کپتان دوبارہ مقرر کیا گیا تھا، جہاں ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ اس دورے میں بابر نے قدرے بہتر بیٹنگ کی اور 196 رنز بنا کر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی جیتا۔ لیکن انگلینڈ کے حالیہ دورے میں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، جہاں وہ آخری اننگز میں 76 رنز بنانے سے پہلے بالکل آؤٹ آف فارم نظر آئے۔ انگلینڈ میں ان کا چار اننگز کا مجموعی اسکور محض 91 رنز رہا، جس کے بعد ان پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا دباؤ شدید ہو گیا تھا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کا یہ فیصلہ بابر اعظم کو دوبارہ اپنی فارم بحال کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
