کراچی۔کرک اگین رپورٹ ۔ پاکستان کرکٹ کے اہم فرد کی پریس کانفرنس شیڈول،سوالات پر پابندی ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ مائک ہیسن بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اصل میں پاکستان کی ٹی 2ط کرکٹ ٹیم نے جانا ہے، اس سلسلے کی یہ میڈیا بریفنگ ہوگی۔ جمعرات کو کپتان صاحبزادہ فرحان بھی یہی کام کریں گے ۔
اب محمد رضوان اور پاکستان کرکٹ کے حوالے سے جو تشویش ناک چیزیں سامنے آرہی ہیں اور کچھ ایسی باتیں ہیں جو اندھیرے میں ہیں۔ میڈیا اور کرکٹ فینز اس کا جواب چاہتے ہیں لیکن معلوم ہوا ہے کہ ہیڈ کوچ سے ایسے سوالات پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور رپورٹرز ست کہا جائے گا کہ وہ اپنے سوالات کو صرف ایشین گیمز تک موجود رکھیں۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر سوال ہوگا اگر ایسا ہوا تو پھر یہ اعتراض ہوگا کہ ایسا کیا چل رہا ہے جس کی پردہ داری ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔
