لاہور،کراچی ۔کرک اگین رپورٹ ۔ پاکستان بائولنگ کوچ پی سی بی سے الگ،جہاں گئے حیران کن مگر کیوں ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی پاکستان کرکٹ چھوڑ گئے۔ایشین گیمز ان کی اخری اسائنمنٹ ہوگی۔
یہ عجیب اتفاق ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ کی شکست کے بعد اس وقت کے بولنگ کوچ عمر گل کو معطل کر کے ملک واپس بھیجا تھا اور ان کی جگہ اسی کوچ کو بھیجا گیا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے پی سی پی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ہنگامی بنیادوں پر بولنگ کوچ کا اشتہار جاری کر دیا ہے اور اخری تاریخ ئ اکتوبر تک رکھی ہے۔ لیول تھری کی کوچنگ کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔پانچ سال کا تجربہ ساتھ ہو۔
پاکستان ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پریس کانفرنس میں تھوڑا بھڑک اٹھے،تفصیلات
ادھر پی سی پی سے الگ ہونے والے بولنگ کوچ نے اگلی ذمہ داری جو لی ہے وہ بڑی دلچسپ ہے۔ نیدرلینڈ کی ایسوسی ایٹ ٹیم کے وہ کوج بن گئے ہیں ۔ دو سال کا معاہدہ ہوا ہے ،یعنی پاکستان کرکٹ کو چھوڑ کر وہ ایک چھوٹی کرکٹ ٹیم کی طرف گئے ہیں۔ اس کا مطلب کیا ہے۔ اس کا مطلب سمجھنے والوں کے لیے ہے۔ معاملات اتنے سیدھے نہیں ہیں جتنے اس خبر میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔
