کراچی۔کرک اگین رپورٹ ۔ پاکستان ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پریس کانفرنس میں تھوڑا بھڑک اٹھے،تفصیلات ۔کرکٹ بریکنگ نیوز۔
ایشین گیمز کرکٹ کے لیے پاکستان مینش کرکٹ ٹیم جانے والی ہے۔ اس کے ہیڈ کوچ مائیک ییسن روانگی سے ایک دن پہلے مختصر میڈیا پریس کانفرنس میں تھوڑا بھڑک اٹھے ۔وجہ کیا تھی۔ پی سی بی نے کہہ دیا صحافیوں کو کہ صرف ایشین گیمزکے سوال کرنے ہیں۔ مطلب اس کا کیا تھا ؟رضوان یا دوسرے بارے میں کوئی بات نہیں ہوگی۔
پاکستان کرکٹ کے اہم فرد کی پریس کانفرنس شیڈول،سوالات پر پابندی
مائیک ہیسن بتایا کہ میں جب سے آیا ہوں ۔کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہوئی ہے ۔آپ لوگ تینوں فارمیٹ کی پرفارمنس کو اکٹھے مت دیکھیں ۔ٹیسٹ پرفارمنس خراب ہے ۔ون ڈے پرفارمنس پر ہم سروائیو کر رہے ہیں۔ ٹی 20 میں تو ہم پچھلے 15 ماہ سے اچھے چل رہے ہیں ،جب سے میں آیا ہوں۔ ہم نے اپنی ٹیم کو 8 ماہ میں پانچویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ اس پہ بھی وہ فخر کر رہے تھے۔ صحافی کے سوال پر تھوڑا بھڑکنے والے انداز میں انہوں نے جواب دیا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ
دھانی کیساتھ میں پہلے بھی کام کرچکا ہوں۔5ماہ قبل ایشین گیمز کیلئے اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا تھا۔شاہنواز دھانی ملتان میں اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں۔
پاکستان ٹیم اٹیکنگ اسٹائل کرکٹ کھیلنا جانتی ہے۔سلمان مرزا کی انجری مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا
بیٹنگ لائن ہم جاپان کی کنڈیشن کے مطابق فائنل کرینگے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کہتے کہ
ایشین گیمز شاہینز اور پاکستان ٹیم کا کمبینیش ہے۔بھارت وائٹ بال کرکٹ میں ایک بینچ مارک رکھتی ہے۔
اگر ہمیں موقع ملا تو انھیں پریشر میں لانے کی کوشش کرینگے۔
فائنل میں آنا ہمارا اور شاید بھارت کا بھی مقصد ہے۔
ابھی کوئی بھی ٹیم فائنل میں نہیں پہنچی ہے۔اس لیے قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔
صاحبزادہ فرحان ایک اچھا آپشن ہیں۔ گزشتہ تین دنوں سے انکے ساتھ نیٹس سیشنز انجوائے کررہا ہوں۔ٹیسٹ ٹیم ہماری اسٹرگل کررہی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہماری دنیا میں چوتھے نمبر تک آتی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سائیڈ ہماری پہلے آٹھویں پوزیشن پر رہ چکی ہے۔ ہماری ٹیم ٹاپ فائیو میں جگہ بناچکی پے۔ تینوں فارمیٹ کو ایک جیسا نہیں دیکھنا چاہیے۔2017 میں ہم نمبر ون ٹیم تھی اور اب صورتحال الگ ہے.جذبات کے بجائے ہمیں محنت پر کام کرنا ہوگا۔حقائق کو ہمیں تسلیم کرنا ہوگا۔
پی سی بی کی ہدایات پر صحافیوں نے ان سے اس کے علاوہ کوئی سوالات نہیں کیے۔ جاننا ہوگا کہ کرکٹ فینز کے لیے یہ پریس کانفرنس کتنی مفید رہی۔ اس کا وہ اظہار اب سوشل میڈیا پر کریں گے۔
