کرک اگین رپورٹ ۔پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ۔کرکٹ بریکنگ نیوز۔
تیسرا راؤنڈ پہلا دن۔بابر اعظم فیلڈ میں کیا اترے، سب کی توجہ کا مرکز بن گئے لیکن دل کے وسطی حصے میں ایک نئے ریکارڈ نے بڑی توجہ حاصل کر لی۔پی ٹی وی کے بلے باز محمد شہزاد کی ریکارڈ ساز فرسٹ کلاس سنچریٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن شہزاد نے 49 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔
محمد شہزاد کی سنچری پاکستان سے کسی بھی بلے باز کی تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری ہے۔اس سے پہلے پاکستان سے تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ مصباح الحق کی آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں کی سنچری کا تھا
شہزاد نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں آٹھویں تیز ترین سنچری سکور کی۔شہزاد نے 62 گیندوں پر 12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی بمقابلہ کنگز مین اکیڈمی میچ کھیلا جارہا ہے۔محمد شہزاد نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی چھٹی سنچری سکور کی۔
