Author: admin

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ سابق پاکستان کپتا،سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کی جیت کے بعد ایسا ٹوئٹ کیا ہے،جس میں انہوں نے بابر اعظم سمیت شاہین آفریدی وغیرہ کو بالواسطہ ہدف بنایا۔ کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو جیت کی ضرورت ہے۔پی آر کی نہیں۔یہاں پہلے سسٹم ہی نرالا چل رہا تھا۔اب منیجمنٹ اور کپتان کی مشترکہ سوچ کے ساتھ پاکستانی ٹیم کی جیت ممکن ہوئی۔ پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان ٹیسٹ میں 152 رنز سے ہراکر 3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کی ہے۔

Read More

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ کے خلاف جیت ایک رات کا نتیجہ نہیں،پچ اور سلیکٹرز پر شان مسعود کا اہم جواب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کوئی ایک رات کی بات نہیں،اس کے پیچھے پلاننگ اور حکمت عملی ہے۔پاکستان کرکٹ کیلئے جیت ضروری تھی۔فینز کیلے بھی ہمارے لئے۔ہم نے ہر بار رسک لیا لیکن اس بار کامیاب ہوگئے ۔ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں پاکستان کے فاتح کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ یہ جیت اوور…

Read More

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ ملتان ٹیسٹ سپنرز شو،تمام انگلش شکار،40 میں سے ٹوٹل 32 اسپنرزکے نام۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں سپنرز چھائے رہےمیچ  کی 40 وکٹوں میں سے 32  وکٹیں  ان کے نام رہیں۔انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان نے اپنے نام کی ہیں۔، جن میں سے جیک لیچ 7، شعیب بشیر، 5،  جبکہ پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے 9، نعمان علی 11 وکٹیں حاصل کیں۔ سکورز ی پہلی اننگ دوسری اننگ پاکستان 366 پاکستان 221 انگلینڈ 291 انگلینڈ 144 نتیجہ: پاکستان نے 152 رنز سے میچ جیت لیا، سیریز 1-1 برابر

Read More

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ پہلے سیشن کے 17 اوور کی دوسری گیند پر انگلینڈ کپتان بین سٹوکس دباؤ میں آگئے، نعمان علی کو شاٹ مارنے کی کوشش میں بیٹ ہاتھ سے چھوٹ گیا اور وہ 30 یارڈز تقریباً 27 میٹر دور صائم ایوب کے پاس جا گرا، خوش قسمی سے وہ محفوظ رہے، تاہم وہ اس اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ ان کو بیٹ صائم ایوب نے واپس لا کر دیا۔ سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے اس موقع پر تبصرہ کرتے کہا کہ تم ایسا نہیں کرسکتے۔ انگلینڈ ہارگیا۔152 رنزکی بڑی شکست ہوگئی۔ پاکستان کی…

Read More

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے ہوم گرائونڈ پر آخری بار کب ٹیسٹ میچ جیتا۔یہ اہم ترین بات ہے،اس لئے کہ  یہ ایک طویل کہانی ہے۔ایسے جیسے ایک زمانہ میں ہم اچانک سنتے تھے کہ پاکستان کی بیرون ملک فلاں مقام پر اتنے سالوں بعد تاریخی فتح۔کبھی ہوم گرائونڈ کا نہیں ہوا۔یہ ضرورر ہوتا تھا کہ پاکستان فلاں ملک کے خلاف قیام پاکستان سے اب تک ناقابل شکست یا فلاں ملک سے 40 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں ناکامی۔اب تو ہوم گرائونڈ پر عرصہ دراز کے بعد ٹیسٹ فتح کی بات ہے۔ پاکستان…

Read More

ایک دلچسپ کہانی ہے۔پاکستان کی ہوم گرائونڈ میں حاصل کی گئی اب تک کی آخری ٹیسٹ میچ کی فتح کی کہانی۔کافی چیزیں نہایت تعجب خیز ہیں اور مماثلت کے اعلیٰ درجہ پر مرکوز ہیں۔پاکستان کی قریب 4 برس قبل کی آخری فتح اور آج کی جیت کے درمیان شاید یہ وقت آنا ہی تھا،جب پاکستان قحط الفتح سے جان چھڑواپاتا۔ سب سے  اس انوکھی جیت کا ذکر کہ جس کے بعد پاکستانی ہم میدانوں میں ٹیسٹ جیت کو ترس گئے۔یہ بات ہے 4 فروری2021 سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی۔جنوبی افریقا کو 370 رنزکے…

Read More

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس اور ٹیم کے ساتھ منیجمنٹ کا ملتان ٹیسٹ میں استعمال کی جانے والی پچ پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے ہاتھوں میچ کے چوتھے روز ہی شکست کے بعد کھلاڑی استعمال شدہ پچ پر بولتے نظر آئے اور کیمپ میں تبصرے کرتے پائے گئے،اس  سلسلہ میں انگلینڈ کرکٹ منیجمنٹ نے اپنے بورڈ حکام سے بھی شکایت کی ہے جو کہ اتفاق سے ملتان میں موجود ہیں۔ برطانوی میڈیا نے بھی اب شکست کے بعد  پاکستان کرکٹ بورڈ  اور اس…

Read More

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی کی رپورٹ۔پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک روشن صبح تھی،ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پھیلے سبزے پر سورج کی سنہری کرنوں سے زیادہ روشن صبح۔کیوں نہ ہوتی۔کپتان شان مسعود کی جان سولی پر لٹکی تھی،ٹیم سلیکشن میں اختیار ختم کئے جانے کے بعد کپتانی اور ٹیم سے چھٹی کی تلوار،شاید ہمیشہ کیلئے۔شان مسعود  جب سے کپتان بنے،6 ٹیسٹ ہارے،ایک بھی نہیں جیت سکے تھے۔ان کی کپتانی میں پاکستان تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش سے ہارا۔ٹیسٹ ہی نہیں،ٹیسٹ سیریز بھی ساتھ۔اب ان کے پاس یہ سیریز جیتنے اور بچانے کا چانس موجود ہے،کیونکہ فیصلہ تیسرے…

Read More

کرک اگین رپورٹ،پاکستان کی سر زمین پر چوتھی اننگ میں حاصل کئے گئے 5 بڑے ہدف کون سے ہیں،ان میں سے انگلینڈ کو اب ایک بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔ اگر انگلینڈ کو معجزاتی فتح حاصل کرنی ہے تو اسے پاکستان میں کسی دورہ کرنے والی ٹیم کی جانب سے چوتھی اننگز میں اب تک کے سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کرنا ہوگا۔ یہ ریکارڈ سری لنکا نے 2000 میں راولپنڈی میں ایک میچ میں قائم کیا تھا، جب اس نے 220 رنز کا تعاقب صرف دو وکٹوں کے ساتھ کیا۔ پاکستان میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ ہدف…

Read More

عمران عثمانی کاتجزیہ۔ملتان ٹیسٹ میں ریکارڈ ہدف،ایسا کچھ جو پہلے کبھی نہیں ہو سکا وہ پھرکہیں ہو ہی نہ جائے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں ملتان گزشتہ دو ہفتوں سے ہیڈ لائنز بنا ہے ۔ گزشتہ ہفتے یہ اس وقت بہت زیادہ ہیڈ لائنز میں اگیا ،جب ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے جوئے روٹ نے اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ پھر اپنے ساتھی کھلاڑی ہیری بروک کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر 452 رنز کی شراکت بنا کر 411 رنز کذ مدتوں پرانا ریکارڈ توڑا۔ پھر جو ئے روٹ نے…

Read More

ملتان ،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے بڑا اعلان ،حکام کا ملتان میں دورہ انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے دوبارہ پاکستان ارہے ہیں اور بہت جلد ا رہے ہیں۔ای سی بی چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے ملتان میں قلعہ کہنہ باغ کا دورہ کیا۔مقدس مقامات کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر کبوتروں کے ساتھ بھی کھڑے رہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے ملتان میں طویل قیام کیا۔ٹیسٹ میچز کیلئے انجوائے کیا۔ملتان محفوظ مقامات میں ہے۔ساتھ ہی کہا کہ ان…

Read More

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی۔پاکستان قریب 4 سال بعد 11 ٹیسٹ میچز کے بعد پہلی بار ہوم سرزمین پر پہلی ٹیسٹ فتح کے قریب آگیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف مسلسل 4 ٹیسٹ ناکامیوں کے بعد رواں سیریز  کی شکست سے بچنے کے امکانات کو بھی روشن کرلیا ہے۔سپن کے ٹریک پر  بل کھاتی بائولنگ کے سامنے انگلش ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔297 رنزکے مشکل ترین ہدف کے تعاقب میں اس نے تیسرے روز کے اختتام پر 2 وکٹیں کھودی ہیں اور سکور بورڈ پر  36 رنز موجود ہیں۔یوں جیت کیلئے مزید 261 رنز درکار ہیں۔پاکستان کو 8 وکٹوں کی…

Read More