Author: admin

لندن،کرک اگین رپورٹ دورہ پاکستان سے ایک اہم نام فارغ،انگلش سلیکٹرز نے معروف کھلاڑی،پی ایس ایل کے لئے پاکستان آنے والے جیسن رائے کو اپنے اسکواڈ سے نکال دیا ہے۔وہ اس ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے،ساتھ میں ان کو ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے بھی قابل غور نہیں جانا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق  جیسن رائے جو گزشتہ 8 سالوں سے انگلش ٹیم کا لازمی جزو رہے ہیں،اب  ان کی جگہ ممکن نہیں لگ رہی ہے،اس لئے کہ انگلینڈ کے لئے انہوں نے جو آخری6 ٹی 20 میچز کھیلے،اس…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ ہے۔ایشیا کی 2 اہم ٹیموں میں سے ایک کو آج باہر ہوجانا ہے۔ایشیا کپ 2022 کے رنگ ہی ابھی کہاں جمے ہیں۔پہلا مرحلہ بھی کوئی مرحلہ ہے،اصل جنگ تو سپر فور کی ہوتی ہے۔افسوس کے ساتھ 2 ٹیمیں جو 80 کی دہائی سے ایشیا کپ کی ہمنوا بنی ہیں،ان میں سے ایک کو آج ستمبر کے پہلے روز ایک ستمگری کا شکار ہوجانا ہے۔ ایشیا کپ 2022 کے گروپ بی کا اہم ترین مقابلہ۔بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا۔ایک جانب 5 بار کا ایشین چیمپئن سری لنکا۔دوسری طرف گزشتہ 2 ایشیا کپ کے مسلسل فائنل کھیلنے…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ قومی کرکٹر محمد نواز کی آئی سی سی اکیڈمی گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو ہوئی ہے۔انہوں نے  نسیم شاہ کے حوالہ سے کنفرم نیوز دے دی ہے۔ساتھ ہی بھارت کے خلاف میچ میں کرائے گئے آخری اوور کابھی ذکر کیا ہے۔ اسپن آل رائونڈر کہتے ہیں کہ یو اے ای میں اسپنرر پر بڑی اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔ٹی 20 میں اسپنرز کے لئے آخری اوور کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں بھارت کے خلاف میچ میں پر اعتماد تھا ۔یہ الگ بات ہے کہ جو ہوا سامنے ہے۔ ایشیا کپ 2022،بھارت بھی سپر 4 میں…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروانے،ان کو ہیڈ کرنے والے خود اپنے گھٹنے میں گیند لگوابیٹھے۔نتیجہ میں گرین کیپس اپنے ہیڈکوچ کو کمرے میں بند کئے گرائونڈ میں پریکٹس کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی گراونڈ میں ٹریننگ سیشن ہوا ہے۔بدھ کی شب ہونے والے کیمپ میں وکٹ کیر  بیٹر محمد رضوان اور بیٹر فخر زمان ٹریننگ سیشن میں شامل نہیں  ہوئے ہیں،ان کو آرام دیا گیا ہے۔محمد رضوان اور فخرز مان آرام کر رہے ہیں۔ محمد حفیظ کا پی سی بی پر کریمنل ایکٹ کا دعویٰ فاسٹ بائولرز سمیت دیگر تمام کھلاڑی ٹریننگ…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر 4 کے لئے  دوسری ٹیم بھی فائنل ہوگئی۔افغانستان کے بعد بھارت نے بھی اہم مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ دبئی میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو آسانی کے ساتھ  40 رنز سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے پہلے کھیل کر صرف 2 وکٹ پر 192 اسکور بنائے۔کے ایل راہول 36 اور روہت شرما 21 رنزبناکر گئے۔بھارتی کپتان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 3500 اسکور مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ آخری اوورز میں ویرات کوہلی نے قدرے بہتر جب کہ سوریا کمار یادیو…

Read More

دئی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ،سوریاکمار نے چند بالز پر ہانگ کانگ کو پٹخ دیا ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں بھارت نے آخری اوورز میں رنز لوٹ لئے۔14 اوورز تک 110 رنز بنانے والی ٹیم 20 اوورز میں 192 رنز کا بڑا مجموعہ سیٹ کرگئی۔ کے ایل راہول 36 اور روہت شرما 21 رنز کرگئے۔روہت ٹی 20 میں 3500 انٹرنیشنل اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ۔ اصل کمال سوریا کمار کا تھا،انہوں نے صرف 26 بالز پر 68 اسکور بٹورے ۔6 چھکے اور 6 چوکے تھے۔ویرات کوہلی ںے44 بالز پر 59 کرکے…

Read More

اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ محمد حفیظ نے پی سی بی پر کریمنل ایکٹ کا دعویٰ کردیا ہے۔دعوے سے مراد ان کا اپنا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرم کیا ہے۔ سرکاری ٹی وی پر بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کے معاملہ پر جرم کیا ہے،اس کے 8 ہفتے ضائع کرنے کے بعد اسے لندن بھیجا۔ شاہین دورہ سری لنکا کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے۔دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے۔اس کے بعد انہیں نیدر لینڈر لے جایا گیا ،کہاگیا کہ تیسرا ون ڈے کھیلیں گے ۔نہیں…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں پر دوسرا جرمانہ،ایک ہی میچ کی دوسری سزا سنادی گئی ہے۔ آئی سی سی نے بدھ کو فیصلہ جاری کردیا ہے اور کہا ہے کہ اتوار کو کھیلے گئے ایشیا کپ میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک جیسے جرم کی مرتکب ہوئی ہیں،اس لئے دونوں کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 40 فیصد کاٹ لیا گیا ہے۔ مقررہ وقت میں دونوں سائیڈز سے اوور مکمل نہیں ہوئے۔ فیلڈ امپائرز،ٹی وی اور چوتھے امپائر کے ساتھ میچ ریفری نے…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں بائولنگ رینکنگ کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔افغانستان کے لیگ اسپنرراشد خان جمپ لگاتے دوسرے نمر آگئے ہیں،اس سے قبل کی رینکنگ میں وہ 5 ویں پوزیشن پر تھے۔انہوں نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف 22 رنزکے عوض 3 وکٹ لئے تھے،جس سےا نہیں یہ مدد ملی ہے۔راشد خان نے کیوی بائولر ٹم سائوتھی کو پیچھے چھوڑا ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن بال بال بچی ہے۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ دورہ پاکستان کے لئے انگلینڈ نے پاکستانی نژاد کرکٹر کو اپنا کپتان بنادیا،رسمی اعلان باقی ہے،اس کے ساتھ ہی متعدد سینئرز نے پاکستانی دورے سے معذرت کرلی ہے۔یوں اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان آنے والی محدود اوورز انگلش ٹیم میں کئی نئے نام سامنے آئیں گے،اس کے ساتھ ہی ٹیم سےا یک عرصہ سے ڈراپ ایلکس ہیلز کی قسمت کا فیصلہ بھی ہمیشہ کے لئے ہوجائے گا۔باقاعدہ اعلان اس جمعہ کو متوقع ہے۔ انگلش ٹیم 7 ٹی 20 میچزکے لئے ستمبر کے وسط میں پاکستان آرہی ہے۔20 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان 7 ٹی 20…

Read More

ٹائونسویل،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا،زمبابوے ون ڈے،96 پر ٹیم ڈھیر،ویسٹ انڈیزکی 7 ویں پوزیشن گئی۔زمبابوے کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں صرف 96 رنزپر ڈھیر،سکندر رضاچلے اور نہ کینگروز کی آفت دور ہوئی۔نتیجہ میں مہمان ٹیم قریب 2 عشروں کے بعد آسٹریکا پہلا دورہ یاد گار نہ بناسکی۔میزبان ٹیم نے 3 میچزکی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ بدھ کی صبح کھیلے گئے میچ میں زمبابوے ٹیم 28 اوورز سے بھی ایک بال کم میں صرف 96 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔14 پر 3 وکٹ کھونے والی زمبابوین ٹیم پھر سنبھل ہی نہ سکی۔59 رنز تک پھر بھی 4 آئوٹ…

Read More

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ ایک اور آل راؤنڈر نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سنٹرل کنٹریکٹ ہمیشہ کے لئے مسترد کردیا،ٹرینٹ بولٹ کے آدھے ریٹائرمنٹ اعلان کے بعد کیوی فاسٹ باؤلر و آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔بولٹ مخصوص سیریز سے باہر ہیں ۔ بلیک کیپس کے لئے 2012 میں ٹی 20 میچ سے ڈیبیو کرنے والے پیسر نے آخری نمائندگی اس سال لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے ساتھ کی تھی۔ گرینڈ ڈی ہوم نے اپنے ملک کے لئے 29 ٹیسٹ میچز میں 49 وکٹیں اور 1432…

Read More