کراچی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image کراچی میں پرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت سندھ اور پی سی بی حکام کا رابطہ ہوا ہے،ساتھ میں وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے بھی ہائی پیمانے پر روابط ہوئے ہیں۔کراچی سے کرک اگین کو بدھ کی شب موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام،پی ایس ایل فرنچائزز اور پلیئرز خاصے پریشان تھ،یہ پریشانی ایم کیو ایم کے متوقع رد عمل کے ڈر سے بھی تھی،ان کے ترجمانوں نے سندھ حکومت کو دھمکی لگائی تھی کہ جب معاملہ غیرت کا ہوتو بے غیرتی نہیں ہوتی۔ہم کراچی کے دروازے بند کرنا جانتے…
Author: admin
نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ File photo بھارت کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا،جنوبی افریقا میں شکست کا شور ابھی تھما نہیں تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز شروع ہونے والی ہے۔ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے بھارت کی 18 رکنی مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ویرات کوہلی ایک ماہ کے عرصہ میں دوسرے کپتان کے انڈر کھیلیں گے۔ ویرات کوہلی اور کھلاڑی آپے سے باہر، جنوبی افریقا پر بے ایمانی کے الزامات،مائیک پر نازیبا جملے کل تک بھارتی کرکٹ کے سر خ و سیاہ کے مالک ویرات کو ہلی آج ایک عام کھلاڑی کے طور…
کرک اگین رپورٹ سری لنکا نے دورہ آسٹریلیا کے لئے ایک بار پھر لاستھ مالنگا کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔یہ ایک انتہائی تعجب کی بات ہوگی لیکن آسٹریلیا کی بائونسی پچز کے لئے مالنگا سری لنکا کیمپ کا حصہ ہونگے۔ ملنگا کا کردار پلیئر کا نہیں ہوگا۔وہ بائولنگ اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔وہ تیکنیکی اعتبار سے اپنے گیند بازوں کو ٹرک سکھائیں گے۔ملنگا نے 2018 میں آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے مینٹور اور 2019 میں پلیئر کے فرائض سر انجام دیئے تھے۔ سری لنکا نے 11 فروری سے آسٹریلیا میں ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے۔
دبئی۔کرک اگین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری ہوگئی ہے۔بابر اعظم پلیئرز درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں ۔بھارت کے خلاف سنچری کرنے والے جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک چوتھی اور ڈوسین 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ویرات کوہلی کی تنزلی ہوگئی ہے۔ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن ہے۔راس ٹیلر کا تیسرا نمبر ہے۔ بائولنگ میں سری لنکا کے ہاسا رنگا پہلے اور پاکستان کے شاداب خان 9 ویں نمبر پر ہیں۔ ادھر بال ٹیمپرنگ کرنے پر ہالینڈ ویون کنگما کو 4 ون ڈے یا ٹی 20 میچز کے لئے بین کردیا گیا ہے۔انہوں نے افغانستان…
کراچی،کرک اگین،پی سی بی میڈیا ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغازکل ہوگا۔پی ایس ایل 7 کو پاکستان میں کیسے اور دنیا میں کہاں کہاں دیکھا جائے گا ۔ بحیثیت کپتان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ، 20، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل فتوحات سمیٹنے والے بابر اعظم ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ان کے مدمقابل قومی کرکٹ ٹیم میں ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے محمد رضوان ہوں گے، جو ملتان سلطانز کی قیادت کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل…
کرک اگین ریسرچ رپورٹ پی ایس ایل 7 کا پہلا میچ،پاکستان کے کپتان اور نائب کپتان آمنے سامنے،سلطانزکنگز کے سامنےچھوٹے کیوں۔پاکستان سپر لیگ 7 کی وسل کل 27 جنوری 221 کو بجے گی،افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا ہوگا،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2021 کی چیمپئن ٹیم 2020 کی ونر سائیڈ کے خلاف اس کے ہوم گرائونڈ میں مقابل ہوگی،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان میں پہلی بار ٹاکرا پڑے گا۔محمد رضوان اگر چہ گزشتہ سال بھی کپتان تھےلیکن اس بار بابر اعظم پہلی بار پی ایس ایل میں کپتانی کریں گے،ان سے قبل عماد وسیم قیادت…
کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان سپر لیگ 7 کے آغاز میں اب ایک دن کا وقفہ حائل ہے،کل سے ایونٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔27 جنوری کو دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کھیلیں گے۔اگلے روز 28 جنوری کو پشاور زلمی کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے۔ پی ایس ایل 7 ،ملتان کا پریکٹس میچ میں پشاور پر وار،رضوان کا بلا حرکت میں اب معاملہ یہ ہے کہ پشاور زلمی کے کپتن وہاب ریاض کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آچکا ہے،اس لئے ان کی پہلے میچ میں شرکت ممکن نہیں ہوگی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل قوانین کے مطابق…
کرک اگین اسپیشل ڈیسک بھارتی وزیراعظم کا یونیورس باس کرس گیل کو ذاتی پیغام،کرکٹ برادری حیران،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا یونیورس باس کرس گیل کو خصوصی میسج،یہ ایک حیران کن بات ہوگی لیکن ایسا ہی کہا ہے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے،ان کا ستارہ غروب ہوچکا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر تمام ہے۔لیگز میں اب انہیں نہیں لیا جارہا ہے،پی ایس ایل سے نظرا نداز ہوئے ہیں۔آئی پی ایل کی بولی لگنے والی ہے۔ایسے میں کرس گیل اور بھارتی وزیر اعظم کے ذاتی تعلق و میسجنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ،کا پہلا سپر لیگ کوارٹر…
سڈنی ،کرک اگین رپورٹ Image source APP,File Photo آسٹریلیا کا دورہ پاکستان جوں جوں قریب آرہا ہے،اچھی خبروں کے ساتھ تشویشناک خبروں میں بھی اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔کرک اگین حسب سابق ایک بار پھر سب سے پہلے یہ خبر دے رہا ہے کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی دورہ پاکستان کےحوالہ سے خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔لاہور میں ہونے والے گذشتہ بم دھماکے کے بعد پلیئرز میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے اپنی 26 جنوری کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز سمیت کچھ پلیئرز کو لاہور دھماکے کے بعد پریشانی لاحق ہوگئی…
کراچی،کرک اگین رپورٹ File Photo پاکستان سپر لیگ 7 شروع ہونے سے قبل ہی اپنا رنگ دکھانے لگی ہے۔ملتان سلطانز نے ڈبل سنچری کے پھٹے کو بھی اکھاڑ پھینکا ہے اور پشاور زلمی کے بائولرز کی درگت بناکر ایک مشکل میچ کو آسانی سےا پنی پاکٹ میں ڈالا ہے۔پریکٹس میچزکا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ 7 میں اب ایک روز باقی ہے،پریکٹس میچز کاسلسلہ جاری ہے۔بدھ 26 جنوری کو معین خان کرکٹ اکیڈمی میں اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔ پی ایس ایل 7 کا افتتاح جلدی میں ہوگیا،پریکٹس میچز کے نتائج،کون سے آفریدی توجہ…
کرک اگین رپورٹ File Photo آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں سپر لیگ کوارٹر فائنل سے باہر ہونے والی ٹیموں میں پلیٹ کوارٹر فائنل کی جنگ جاری ہے۔منگل کو 2 میچزکا فیصلہ ہوا۔پورٹ آف سپن میں ایک لوسکورنگ شو تھا،ایک اچھے مرتبہ کی ٹیم ہارتے ہارتے بچی ہے۔متحدہ عرب امارات کو یوگنڈا کو124 رنزپورے کرتے ناکوں چنے چبانے پڑے۔ایک موقع پر 82 رنزکے ساتھ اس کے 7 اور 115 پر 9 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے لیکن 41 ویں اوور میں عرب امارات ٹیم جیت گئی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کی سپر لیگ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل،کون کس…
کرک اگین رپورٹ پاکستان سپر لیگ 7 کے حوالہ سے جوش و خروش جاری ہے۔25 جنوری 2021 کو پی سی بی عنران خان کو بھی درمیان میں لے آئی ہے۔پی ایس ایل اکائونٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے،جس میں پی سی بی چیئر مین رمیز راجہ عمران خان کو آفس سے باہر لاکر پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز کا کہہ رہے ہیں۔ بریکنگ نیوز،آسٹریلیا کادورہ پاکستان محدود ہونے ،ٹیسٹ میچز ایک ہی سنٹر میں کروانے کا دبائو عمران خان ویڈیو میں کہتے ہیں کہ میں پی ایس ایل 7 کو اوپن کررہا ہوں،ہر ٹیم جیتنے کے لئے…