لاہور ،کرک اگین رپورٹ پاکستان سپر لیگ 2025 کہہ لیں۔ پی ایس ایل 10 کہہ لیں۔ پی ایس ایل ایکس کہہ لیں۔ فیصلہ کن مرحلہ آگیا۔ فیصلہ کن میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان اہم معرکہ شروع ہونے جا رہا ہے جو جیتا وہ اس سال کا سکندر ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےلاہور میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔ قلندرز کو آخری لمحات میں سکندر رضا نے جوائن کر لیا جو زمبابوے کی جانب سے انگلینڈ میں ٹرینٹ برج مقام پر ٹیسٹ میچ کھیلنے گئے…
Author: admin
کرک اگین سے عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ۔پی ایس ایل 10 فائنل،لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ایک مشترکہ روایت،کئی میں فرق۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ایس ایل 10 میں کون سی 2 ٹیمیں فائنل کھیل رہی ہیں اور اس سے قبل دونوں کا ریکارڈ کیاہے۔ایک بہترین مماثلت تو موجود ہے لیکن اس کے علاوہ ایک فریق کو کچھ سبقت بھی ہے۔ لاہور قلندرز نے جب پی ایس کا فائنل کھیلنا شروع کیا تو اس وقت تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک نہیں،2 نہیں۔3 فائنل کھیل چکا تھالیکن جیسے ہی لاہور کی انٹری ہوئی…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،وفاق کی چھٹی،دفاعی چیمپئن اسلام آباد باہر،قلندرز فائنل میں پہنچ گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وفاقی دارالحکومت پاکستان اسلام آباد یونائیٹڈ کی کرکٹ ٹیم کو تین دن کے اندر دوسری بڑی شکست ۔پی ایس ایل 10 سے باہر ۔دفاعی چیمپین کا سفر تمام ہو گیا۔ لیگ میچز میں فاتحانہ آغاز، مسلسل پانچ میچز کی فتح کا نشہ بہت تھا لیکن اس کے بعد کچھ شکستوں کے بعد یہ ٹیم دوبارہ ٹاپ ٹو ٹیموں میں شامل ہوئی۔ اسے یہ اعزاز ملا کہ وہ فائنل کے لیے دو کوششیں کر لے۔ اسے کوالیفائر…
کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ کے دودرجاتی سسٹم پر مائیکل وان کا اہم موقف آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے آئی سی سی ایک دو درجے کا ڈھانچہ نافذ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے جو ممالک کو دو گروپوں میں تقسیم کر دے گا۔ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان اور سری لنکا پہلے درجے میں ہو سکتے ہیں جب کہ دوسرے درجے میں ویسٹ انڈیز، افغانستان، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے شامل ہو سکتے ہیں۔ دو درجے ٹیسٹ کرکٹ کے نظام کی وکالت انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے…
کولمبو،کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ سے بڑی ریٹائرمنٹ،اعلان ہوگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا کے بڑے کھلاڑی اینجلیو میتھیوز نے ریٹائرمنٹ کا اعلسان کیا ہے۔ تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔میتھیوز نے انکشاف کیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا افتتاحی میچ وائٹ کرکٹ میں سری لنکا کے لیے ان کا فائنل ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔
دبئی،کرک اگین رپورٹ۔لارڈز میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2025 کے لیے ایمریٹس ایلیٹ پینل آف میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان شو پیس 11 جون سے شروع ہوگا اور اس میں کرس گیفانی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر نظر آئیں گے۔ ٹی وی امپائر انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو ہوں گے، بھارت کے نتن مینن چوتھے امپائر کے طور پر کام کریں گے۔میچ کی نگرانی بھارت کے میچ ریفری جواگل سری ناتھ کریں گے۔بالترتیب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے گیفانی اور ایلنگ ورتھ پچھلے فائنل…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاداب خان کو خبردار کردیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 10 کا پہلا ایلمنٹر جیتنے اور دوسرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سامنے آنے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ہم جیت کر آرہے ہیں۔ساری ٹیمیں ہاری بھی ہیں،آج کے میچ کی جیت شاندار تھی۔اس سے اعتماد ملا۔ انہوں نے اپنےکھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا ہے کہ بہتر کھیلے ہیں۔اس سے ہمیں خوشی ہوئی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اگر اچھی ٹیم ہے تو ہم بھی اچھا ہی کھیل کر یہاں تک آئے ہیں۔جیت کیلئے پر عزم ہیں۔…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل کیسا،پاکستان میں قیام کا تجربہ،بیک وقت خوشی اور غصہ،سب پر ڈیوڈ وارنر کا ظہارکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 کا تجربہ کامیاب اور اچھا رہا،وننگ نوٹ پر ختم نہ ہونے کا افسوس ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 10 کے ایلمنٹر 1 میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اچھا ٹاس جیتا،بیٹنگ بہتر کی لیکن میرے ساتھ کوئی چل نہ سکا،اس لئے 200 سے کم سکور ہوا۔اس پچ پر 200…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔کراچی کنگز پی ایس ایل 10 سے چلتا کردیا گیا،لاہور قلندرز نے پہلا ایلمنٹر جیت لیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ہوم ایڈوانٹج،ہوم پچ کا درست استعمال۔لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل 10 سے چلتا کردیا۔ایلمنٹر1 جیت کر ایلمنٹر 2 میں جگہ بنالی،جہاں اس کا مقابلہ کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا اور یہ میچ فیصلہ کرے گا کہ اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ پی ایس ایل 10 فائنل میں کون کھیلے گا۔ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈیوڈ وارنر کی کپتانی میں کھیلنے والی کراچی کنگز ٹیم ٹاس ضرور…
لاہور ،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 10 ،کوئٹہ وفاق کا قلعہ زیر کرکے 6 سال بعد فائنل میں،کرک اگین پیش گوئی سچ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کا قلعہ ڈھے گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایسا فتح کیا کہ گزرے دنوں کی بڑی بڑی فتوحات پھیکی پڑنے لگی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کرارا جواب آیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد اور قرب و جوار میں بھی پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بدھ کو کھیلے…
بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پاکستان سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب۔
دبئی۔بریکنگ نیوز۔ اہم بات یہ نہیں جو پی سی بی کہہ رہا اہم بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے پاکستان کے خلاف 2 میچز کم کر دیئے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈاور بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات ۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ پہلا شیڈول تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز دوسرا شیڈول ۔ون ڈے ختم۔5 ٹی 20 میچز اب تیسرا شیڈول صرف 3 ٹی 20 میچز۔یہ کامیابی ہے یا ناکامی۔جب پی ایس ایل دوبارہ ہوسکتی ہے تو باقی کون سا ایشو رہا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ…