کراچی،لاہور،میڈیا ریلیز،کرک اگین رپورٹ پاکستان سپر لیگ 2022 کی ونڈو جمعہ کو بند ہوگئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے آٹھ جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سات سات کھلاڑیوں کو برقراررکھا ہے۔ ڈرافٹ اب 12 دسمبرکو ہو گا جس کے لیے 32 ممالک کے 425 سے زیادہ کھلاڑی رجسٹریشن کر چکے ہیں۔ پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز کا پہلا انتخاب ہوگا، اس کے بعد ملتان سلطانز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہوں گے۔ہر فرنچائز 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتی ہے، جن میں تین پلاٹینم، ڈائمنڈ اور…
Author: admin
کولمبو،میڈیا ریلیز جافنا کنگز کے لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا لنکا پریمیئر لیگ 2021 کے جاری سیزن میں شاندار فارم میں ہیں، وہ پہلے ہی تین کھیلوں میں پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔ سری لنکا کے بین الاقوامی کھلاڑی اپنے پسندیدہ بلے باز ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرنے کے لئے پر امید ہیں۔ ہسرنگا سے جب ان کھلاڑیوں کے نام پوچھے گئے جنہیں وہ اپنے کیریئر میں آئوٹ کرنا چاہتے ہیں تو کہا اپنے پسندیدہ کرکٹر ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرنا پسند کروں گا۔ میں بابر اعظم اور گلین میکسویل کی وکٹیں بھی لینا چاہتا ہوں۔سری لنکا کے گروپ…
برسبین،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ میں جوئے روٹ کا بیٹ حرکت میں آگیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں نازک ترین موقع پر 80 کی اننگ کھیل کر ناقابل شکست ہیں۔یہاں کلینڈر ائیر میں پرانے ریکارڈز کے اتھل پتھل کا امکان بڑھ رہا ہے۔ساتھ میں روٹ کی اننگ میں کچھ پلیئرز آکر پیچے ہوگئے ہیں اور کچھ کل کے دن میں ہوسکتے ہیں۔ انگلش ٹیم کا اچانک روٹ لگ گیا،برسبین ٹیسٹ میں ڈرامائی واپسی،آسٹریلین کیمپ ششدر جوئے روٹ کے بارے میں یہ بھی ایک اہم نکتہ ہے کہ وہ آسٹریلیا میں 11 واں ایشز ٹیسٹ اور 19 ویں…
کرک اگین رپورٹ آسٹریلین سکیورٹی ٹیم نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات کرلی ہے۔رواں صدی میں آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کے حوالہ سے آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم اور ان کا بورڈ مکمل طور پر آن بورڈ ہے۔گزشتہ 3 روز سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت ملک کے مختلف سنٹرز کے دورہ،سکیورٹی جائزے کے بعد یہ غیر ملکی وفد پاکستان کے وزیر داخلہ سے بھی مل رہا ہے۔ یہ ملاقات اس لئے بھی اہم ہے کہ ملکی سکیورٹی اور اندرونی معاملات میں وزارت داخلہ کا کردار نمایاں ہوتا ہے۔ستمبر میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بورڈ نے پاکستان کے…
برسبین۔کرک اگین رپورٹ انگلینڈ نے آسٹریلیا کی خوش فہمیاں دور کردیں،اچھے اچھے تجزیہ نگاروں کے اندازے غلط کردیئے۔ان میں وہ بھی پیش پیش تھے،جنہوں نے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز کے آغاز کے وقت چارٹ جاری کردیئے تھے کہ اانگلینڈ آج دوسری باری میں 106 یا 121 پر باہر ہوجائے گا۔آسٹریلیا اننگ سے جیت جائے گا۔ڈیوڈ میلان اور جوئے روٹ نے ایسا روٹ سیٹ کیا کہ سب کے اندازے غلط ہوگئے۔انگلینڈ میچ میں واپس آگیا ہے۔اننگ کی شکست کے خطرے سے باہر نکل رہا ہے ۔چوتھی اننگ میں آسٹریلیا کے لئے فائٹنگ ہدف سیٹ کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔…
کراچی،کرک اگین رپورٹ ایک جانب ورلڈ ٹی 20 کپ کی مسلسل 5 فتوحات،سیمی فائنل کی ٹکٹ۔دوسری جانب مسلسل ناکامیاں،ورلڈ ٹی 20 کے گروپ اسٹیج سے ہی اخراج۔ایک طرف آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن۔دوسری جانب 9 واں نمبر۔حالیہ عرصے میں ویسٹ انڈیز میں جاکر ٹی 20 سیریز کی جیت سمیت بہت سے پہلو ایسے ہیں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی آنے والی سیریز میں کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔ سب سے بڑا پہلو تو یہ ہے کہ گرین کیپس کو مجموعی طور پر کھیلے گئے 18 میچزمیں سے 15 کی فتوحات اور صرف 3…
کولمبو،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ کے پیسر محمد عامر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی ہی نمائندگی کریں گے۔اس سے قبل یہ خبریں تھیں کہ کیٹیگری میں تبدیلی کے بعد انہوں نے کراچی کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اوپن ڈرافٹ میں جانے کو کہا ہے۔ جمعرات کو یہ خبر بھی تھی کہ محمد عامر اور کراچی کنگز میں معاملات سیٹ ہوگئے ہیں اور کسی درمیانی شخصیت کی بنیاد پر اب عامر کراچی کنگز میں ہی قیام کریں گے۔ محمد عامر اچانک کراچی کنگزکیوں چھوڑ رہے،شاہد آفریدی کی…
ممبئی،کرک اگین رپورٹ یہ بات اتنی آسانی سے مانی نہیں جاسکتی تھی لیکن ویرات کوہلی کی کپتانی کی تبدیلی نے بین السطور میں اعتراف کروادیا ہے کہ بی سی سی آئی اور بھارتی کرکٹ پاکستان کے خلاف آئی سی سی ایونٹس کی 2 اہم شکستیں فراموش نہیں کرپائے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج کے موجودہ انڈین محدود اوورز کرکٹ کے کپتان روہت شرما اسے ایسا بیان کرگئے ہیں کہ سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔ کوہلی کی کپتانی کیوں گئی،بھارتی بورڈ سربراہ نے راز کھول دیا ایک روز قبل بھارت کی ایک روزہ ٹیم کی کمان سنبھالنے والے روہت شرما کہتے…
ممبئی،کرک اگین بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا راز کھول دیا. ساتھ ہی اپنی رائے بھی دے دی.ایک بات اور بھی کردی. گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بورڈ نے کوہلی کو درخواست کی تھی کہ وہ ٹی 20 کی کپتانی نہ چھوڑیں لیکن وہ نہ رکے. کوہلی نے بی سی سی آئی کی درخواست کی پرواہ نہیں کی. اب ایک روزہ ٹیم کی قیادت سے ہٹانا مجبوری تھا.سادہ سی بات ہے کہ بھارت 2 وائٹ بال کپتان نہیں رکھ سکتا تھا. روہت شرما کو اس لئے ٹی…
کرک اگین رپورٹ وقار یونس ان دنوں اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب ہیں اور عمرہ کی ادائیگی میں مصروف ہیں. سوشل میڈیا پر انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے بڑا اعزاز قرار دیا ہے. ادھر برسبین میں ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کا سب کچھ پھول گیا ہے. آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی سنچری کی وجہ سے 7 وکٹ پر 343 اسکور کرلیں. اسے 196 رنز کی سبقت ہے. دوسرے روز بین سٹوکس نے درجنوں نو بالز کیں اور تماشا بن گئے.تیکنا لوجی بھی جواب دے گئی.انہوں نے 5 اوورز میں 14 نو بالز…
کابل،دوحاِکرک اگین رپورٹ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ہوم سیریز بھارت گئی اور نہ ہی متحدہ عرب امارات۔اس کی ہوم سیریز پہلے بھارت میں ہوا کرتی تھی اور دوسرا آپشن متحدہ عرب امارات ہوتا تھا ۔ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اب اس کی ہوم سیریز تیسرے ملک میں چلی گئی ہے۔ ٹی 20 کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کپتانی سے جبری ہٹادیئے گئے،ٹیسٹ کے لئے بھی الارم دوحا،قطرکسی کے لئے نیا نہیں ہے۔طالبان کے سیاسی و دیگر مذاکرات یہاں پر ہی ہوئے تھے،یہ کسی کو نہیں بھولے گا۔اب اس کی ہوم کرکٹ بھی وہاں جارہی ہے۔ورلڈ کپ سپر…
ممبئی،کرک اگین رپورٹ File Photo بھارت کے ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی اور بورڈ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی کو 48 گھنٹے قبل کہا گیا تھا کہ وہ ایک روزہ قیادت سے خود ہی مستعفی ہوجائیں لیکن کوہلی نے ایسا نہیں کیا۔بی سی سی آئی نے طویل انتظار کے بعد خود ہی انہیں ون ڈے کپتانی سے برطرف کیا ہے۔ ٹی 20 کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کپتانی سے جبری ہٹادیئے گئے،ٹیسٹ کے لئے بھی الارم اس ساری صورتحال میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لئے برقرار رکھا…