| | |

کوہلی کی کپتانی کیوں گئی،بھارتی بورڈ سربراہ نے راز کھول دیا

 

ممبئی،کرک اگین

 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا راز کھول دیا. ساتھ ہی اپنی رائے بھی دے دی.ایک بات اور بھی کردی.

گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بورڈ نے کوہلی کو درخواست کی تھی کہ وہ ٹی 20 کی کپتانی نہ چھوڑیں لیکن وہ نہ رکے.
کوہلی نے بی سی سی آئی کی درخواست کی پرواہ نہیں کی.

اب ایک روزہ ٹیم کی قیادت سے ہٹانا مجبوری تھا.سادہ سی بات ہے کہ بھارت 2 وائٹ بال کپتان نہیں رکھ سکتا تھا. روہت شرما کو اس لئے ٹی 20 کے ساتھ ایک روزہ فارمیٹ کی کپتانی بھی دی.
گنگولی کہتے ہیں کہ بورڈ میں بہت زیادہ تبادلہ خیال ہوا. میں ہربات تو نہیں بتاسکتا. سادہ سا جواب ہے کہ محدود اوورز کے دونوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان ہو.

کوہلی نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی چهوڑدیں گے.نتیجہ میں ورلڈ ٹی 20 میں شکست کے بعد کوہلی گئے. روہت شرما آئے.گزشتہ رات 7 بجے بھارتی بورڈ نے کوہلی سے ایک روزہ کپتانی بھی لے لی.اب وہ ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان ہیں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *