| |

محمد رضوان سعودی عرب میں خادم بن گئے

 

کرک اگین رپورٹ

محمد رضوان سعودی عرب میں خادم بن گئے۔محمد رضوان خادم بن گئے۔سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کیلئے موجود پاکستانی وکٹ کیپر محمد  رضوان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے،جس میں وہ خادم کی طرح صفائی کررہے ہیں۔انہوں نے وائپر اٹھایا ہے اور اس سے وہ بڑی انہماک کے ساتھ صفائی کررہے ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم ودیگر پلیئرزبھی ان کے ساتھ ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں کی ان دنوں کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہیں ہیں،چنانچہ انہوں نے دستیاب وقت کا فائدہ اٹھایا اور حج کے فریضہ سرانجام دینے وہاں پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم اور مکی آرتھر کامستقبل،ذکا اشرف نے اپنا فیصلہ سنادیا،بائولر بھی معطل

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ مخصوص وردی میں خادم ان کے ارد گرد موجود ہیں اوران میں سے بعض ان کی ویڈیو بنانے میں لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے عمل کی تعریف کی گئی ہے اور ان کو خوش قسمت قرار دیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *