| | | | | | | | | | |

ورلڈکپ،ایشیا کپ شیڈول،سری لنکن ٹیم ہوٹل کے باہر،ایک اور گلوبل ایونٹ شروع،روتا ہے،بابر کی ویڈیو،کرک اگین الیون نیوز

کرک اگین رپورٹ

کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں،ایک ساتھ 11 نیوز دیکھیں۔ورلڈکپ،ایشیا کپ شیڈول،سری لنکن ٹیم ہوٹل کے باہر،ایک اور گلوبل ایونٹ شروع،روتا ہے،بابر کی ویڈیو،کرک اگین الیون نیوز۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا شیڈول کل جاری ہورہا ہے۔آئی سی سی پیر کے روز شیڈول کا اعلان کرے گی۔اس سےقبل یہ اعلان اتوار کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل  ختم ہونے سے قبل کرنا تھا لیکن نہ ہوسکا۔میچز کےمقامات کا تعین کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو ہوگا۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ بھی ہے کہ ایشیا کپ 2023 کا شیڈول بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کا میچ 10 ستمبر کو متوقع ہے۔میچز یکم سے 17 ستمبر کے درمیان پاکستان اور سری لنکا میں ہونگے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بیسٹ الیون،پاکستان کیلئےسرپرائز

آئی سی سی کا ایک بڑا ایونٹ آج 11 جون کو ختم ہوا ہے،اگلا بڑا ایونٹ 18 جون سے سے شروع ہوگا۔ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائر 18 جون سے زمبابوے میں شروع ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائر میں شرکت کے لئے سری لنکن ٹیم آج اتوار 11 جون کو ہرارے پہنچی ہے لیکن اسے ہوٹل میں چیک ان ہونے کے لئے اچانک باہر کھڑا ہونا پڑا۔بہت افواہیں پھیلی ہیں۔رات گئے زمبابوے کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایسا اس لئے ہوا کہ ہوٹل میں ایک اور انٹرنیشنل ٹیم چیک ان کررہی تھی،اس لئے سری لنکا ٹیم کو باہر کھڑا کیا گیا۔

اوول میں پیٹ کمنز نے روہت شرما کی پتلون اتار ڈالی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ تعلقات بحال ہورہے ہیں۔ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کے بعد پاکستانی ٹیم جولائی میں 2 ٹیسٹ میچزکے ساتھ 3 ایک روزہ میچزکھیلے گی۔اس سےق بل پاکستان نے ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی بیٹر شب مان گل پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ گل نے کیچ آئوٹ تنازعہ کو سوشل میڈیا پرپھیلایا،اپنا اعتراض ظاہر کیا۔یہ کرکٹ رولز کے خلاف ہے۔انہوں نے آئی سی سی کہا ہے کہ ان پر سزا کے طور پر پابندی لگائے۔

افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 14 جون سے شروع ہوگا،اس کے لئے ٹیموں کی صف بندی مکمل ہوگئی ہے۔

روہت شرما آپے سے باہر،فائنل وینیو،شیڈول پر اعتراض،کیچ ماننے سے انکار

پاکستانی کپتان بابر اعظم  کی ایک مختصر اشتہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،وہ کسی موبائل کمپنی کا اشتہار ہے،اس میں سے ایک جملہ سنایا،دکھایا گیا ہے کہ بابر کہتے ہیں کہ رورہا ہے ۔2 بار کہتے اور ہنستے ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل بھارتی شکست کے روز یہ ذومعنی ویڈیو ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فریضہ حج کی دائیگی کیلئے 15 جون کو سعودی عرب روانہ ہونگے۔رضوان کے ساتھ امریکا دورہ مکمل ہوگیا،وطن واپسی بھی ہوگئی ہے۔

اوول میں بھارت کے خلاف 163 رنزکی بڑی اننگ کھیلنے،مین آف دی میچ بننے والے ٹریوس ہیڈ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں،ٹرافی،گرل فرینڈ کے ساتھ وہ مداحوں کو پسند آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارتی فینز میں گھمسان کا رن پڑا ہے اور اس میں بابر اعظم کا تذکرہ موجود ہے لیکن اس کے باوجودویرات کوہلی ہدف بنے ہیں۔یہ سلسلہ سنجیدہ حلقے پسند نہیں کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *