| | | |

اعظم خان بھاری پڑگئے،مقابل کون ،کسے شکست دی

کاکول،کرک اگین رپورٹ

اعظم خان بھاری پڑگئے،مقابل کون ،کسے شکست دی۔اعظم خان پوری پاکستانی ٹیم پر بھاری۔رسہ کشی میں الٹادیا۔بابر اعظم بمقابلہ شاداب خان ٹیم کا میچ تھا،بابر اعظم کے ساتھ اعظم خان تھے۔

رسہ کشی میں اعظم خانکا زور کمال کا تھا،حریف کھلاڑی اس ایک کے سامنے بے بس تھے۔شاداب نے ویڈیو شیئرکرتے لکھا ہے کہ  اعظم خان میں بڑی جان ہے،اس لئے تو زیادہ چھکے لگاتے ہیں۔

پاکستان کے کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ میں یہ سب ہوا۔کاکول میں جاری کیمپ کی ویڈیو شاداب خان نے شیئر کی ہے۔کیمپ میں قومی کرکٹرز کے درمیان ٹگ آف وار کا مقابلہ ہوا، شاداب خان نے سوشل میڈیا پر مقابلے کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کا اعلان جلد ہونے والا ہے۔نئےکپتان بابر اعظم ٹیم کے انتخاب کیلئے فائنل مشاورت کرچکے ہیں۔کیمپ 7 اپریل کو ختم ہوگا۔نیوزی لینڈ سے سیریز 18 اپریل کو شروع ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *