کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں میں خاص ملاقات ہوئی ہے۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے بابر اعظم سے تنہائی میں ملاقات کی اور ملاقات خاصی پرجوش رہی ہے۔یہ سب بدھ کو ٹی 20 ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر سامنے آیا ہے۔پی سی بی نے اگر چہ اس کی ابتدائی تفصیلات جاری کردی تھیں لیکن پھر بھی اہم معلومات بعد میں سامنے آئی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے انداز سے لگتا تھا کہ وہ بابر اعظم کے بڑے مداح ہیں اور انہوں نے گلے لگاکر استقبال کیا۔اس کے ساتھ ہی دونوں سائیڈز سے بے تکلف بات چیت ہوتی رہی۔بعد میں بنگلہ دیش کے کھلاڑی بھی شامل ہوگئے۔
پاکستانی ٹیم کی کرائسٹ چرچ میں ایسی آئوبھگت
ایک موقع پر بابر اعظم کا انداز ماڈلنگ والا تھا ،جب کین ولیمسن کے ساتھ وہ آرہے تھے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ میں دلچسپ مقابلے ہوسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیشی ٹیم بھی ٹف ٹائم دے گی۔