کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم اور رضوان کی سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی،سابق کرکٹرزبھی مخالفت پر تل گئے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بابر اعظم اور محمدرضوان کے خلاف کہیں نہ کہیں مہم کا حصہ بننے والے،ان کے ساتھ کام کرکے ان سے اختلاف رکھنے والوں نے اب رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔
عبد الرزاق کہتے ہیں کہ 4 ماہ سے پاکستان اچھا کھیل رہا ہے،ٹی 20 کی پرفارمنس میں بہتری آئی ہے۔
محمد حفیظ نے تو ساری حدیں پار کردی ہیں۔
سرفراز احمد کہتے ہیں کہ اب یہ ٹیم بیلنس والی ہوگئی ہے۔میرٹ پر ہے۔
کوئی ان سے پوچھے کہ بنگلہ دیش میں ٹی 20 سیریز ہارنےوالی ٹیم کیسے بہتر ہوگئی ہے۔
ادھر پی سی بی نے کمال کردی ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ سے بابر اعظم اور رضوان کی تنزلی کی جارہی ہے۔ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ،بابراعظم کے لیے اے کیٹیگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ،ٹی ٹوینٹی کپتان سلمان آغا، ابراراحمد کی ترقی متوقع ،فہیم اشرف،محمدنواز،حسن علی،خوشدل کوکنٹریکٹ ملنے کاامکان ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان،حسن نواز،سفیان مقیم کی بھی انٹری متوقع ہےؑ،عثمان خان،حسیب اللہ،خرم شہزاد کوکنٹریکٹ ملنے کے امکان کم ہیں ،پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ہفتے کرسکتا ہے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان مکمل سچ کے ساتھ ریٹائرڈ ہونے والے؟انتظار کیسا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔بابر اعظم اور رضوان ڈراپ ہیں۔
ایشیا کپ،پاکستان سکواڈ کا اعلان،بابر اور رضوان باہرپہلے ایک پیغام بھی دیا گیا
