اسلام آباد ۔کرک اگین رپورٹ۔ ناکامی کے بعد بابر اعظم آپے سے باہر، موبائل دے مارا،فینز کی دوڑیں
کرکٹ بریکنگ نیوز۔اسلام آباد میں لائیو میچ کے دوران بڑا ہنگامہ، بابر اعظم آپے سے باہر۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں کے مطابق پاکستان ٹیم کے آؤٹ آف فارم اسٹار بلے باز بابر اعظم کی مسلسل ناکامیوں نے اب ان کے اعصاب پر اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے پریزیڈنٹ ٹرافی کے ایک اہم میچ میں بابر اعظم غصے اور شدید ڈپریشن کا شکار ہو کر اپنا ضبط کھو بیٹھے۔ لائیو میچ کے دوران انہوں نے گراؤنڈ میں موجود ایک فین کا موبائل چھین کر زور سے زمین پر دے مارا۔ اس غیر متوقع اور جارحانہ عمل کے بعد میدان میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیلفیاں بنانے کے شوقین فینز ڈر کر گراؤنڈ سے باہر کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم اسٹیٹ بینک کے خلاف میچ میں ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئے اور صرف 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مسلسل دوسرے میچ میں سستے میں آؤٹ ہونے کا دباؤ ان کے چہرے پر واضح تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ میچ کے دوران جب وہ بیٹنگ کر رہے تھے، تب بھی دو سے تین مرتبہ فینز نے پچ پر آ کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس وقت تو بابر اعظم برداشت کر گئے، لیکن جیسے ہی وہ آؤٹ ہوئے، ان کی برداشت جواب دے گئی۔ جب کچھ منچلے فینز نے دوبارہ ان کے قریب آ کر زبردستی تصویر کھینچنے کی کوشش کی تو انہوں نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے موبائل فون دور پھینک دیا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ جہاں ایک طرف کرکٹ شائقین بابر اعظم کے اس رویے پر شدید تنقید کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف ماہرینِ کرکٹ اور سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ سراسر سیکیورٹی اداروں کی نااہلی ہے۔ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ لائیو میچ کے دوران کوئی بھی فین اتنی آسانی سے پچ تک کیسے پہنچ سکتا ہے؟ پے در پے ناکامیوں کے بوجھ تلے دبا کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی آخر کب تک ایسی بدنظمی برداشت کرے گا؟ اب گیند پاکستان کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی ذہنی حالت اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیا ایکشن لیتا ہے۔
