ایڈیلیڈ۔راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔ ایک ہی دن بابر اعظم،ویرات کوہلی کیلئے ہیڈ لائنز بننے کا موقع،ایڈیلیڈ اور راولپنڈی میں سٹیج سج چکا۔کرک بریکنگ نیوز ہے کہ دنیائے کرکٹ میں جمعرات23 اکتوبر کا دن نہایت اہم ہوگیا ہے۔ایک جانب ایڈیلیڈ اوول میں بھارت آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہا ہے اور ویرات کوہلی وروہت شرما کی فارم پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں تو دوسری جانب پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے چوتھے روز پاکستان مشکل میں ہے اور تمام تر امیدیں بابر اعظم اور محمد رضوان سے ہیں اور بابر اعظم کی فارم کی مکمل بحالی یا ایک سنچری اننگ کی امیدیں ہیں۔
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا۔دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ایڈیلیڈ اوول۔23 اکتوبر 2025۔جمعرات۔صبح ساڑھے 8 بجے
جمعرات کو بارش کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے،موسم ابر آلود اور ٹھنڈا رہنے کی توقع ہے۔ ایڈیلیڈ اوول کو بلے بازی کی جنت کے طور پر جانا جاتا ہے ۔کوہلی کو کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے رنز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر جانے کے لیے 54 رنز درکار ہیں۔آسٹریلیا نے جنوری 2008 کے بعد سے ایڈیلیڈ میں کسی ون ڈے میں بھارت کو نہیں ہرایا ہے۔ بھارت نے 2011 اور 2019 میں گزشتہ دو میچوں میں کامیاب تعاقب مکمل کیا۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا۔دوسرا ٹیسٹ۔چوتھا روز۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم۔23 اکتوبر۔صبح 10 بجے
ادھر جنوبی افریقا نے پاکستان کے 333 رنزکے جواب میں 404 رنزبناکر 71 رنزکی ناقابل یقین برتری نام کی اور پھر پاکستان کے 94 رنز تک 4 کھلاڑی آئوٹ کرکے سنسنی پھیلادی ہے۔میزبان ٹیم کو صرف 23 رنز کی سبقت ہے اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 16 رنز کے ساتھ وکٹ پت موجود ہیں۔1031 دن سے بابر اعظم کی ٹیسٹ سنچری نہیں ہے۔اگر وہ کیریئر کی 10 ویں ٹیسٹ سنچری بناگئے تو پاکستان یقینی شکست کے حصار سے باہر ہوسکتا ہے،اس لئے کہ ان کی سنچری کا مطلب ہوگا کہ سکور بورڈ پر مزید کم سے کم 150 رنز ہوں۔جنوبی افریقا کیلئے 170 سے زائد کا ہدف مشکل ہوسکتا ہے۔پروٹیز اور ان کے کپتان ایڈن مارکرم نئی سوچ کے ہیں۔اس سال لارڈز میں ایسی ہی کنڈیشن میں مارکرم کی دوسری اننگ کی بیٹنگ نے جنوبی افریقا کو ورلڈ ٹیصٹ چیمپئن شپ فائنل آسٹریلیا کے خلاف جتوایا تھا۔بابر اعظم اور محمد رضوان سے فینز بہت متاثر ہوتے ہیں اور ان کی لمبی اننگز کی آرزو اس لئے بھی کررہے ہیں کہ حالیہ عرصہ میں پی سی بی کا ان کے ساتھ سلوک اچھا نہیں رہا ہے۔
راولپنڈی میں بھی پاکستان کی عزت اور وقار بابر اعظم اور رضوان کے ہاتھوں میں،جنوبی افریقا ٹاپ پر
ایک ہی دن ایک ہی تاریخ کو ویرات کوہلی اور بابر اعظم دنیائے کرکٹ کی بڑی ہیڈ لائنز بن سکتے ہیں۔
