کراچی،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کی طوفانی سنچری،انگلینڈ کا فیصلہ گلے پڑگیا،پاکستان فاتح،سیریز برابر۔پاکستان نے انگلینڈ کے تمام اندازے غلط ثابت کردیئے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے پروگرام،ارادے ااورمنصوبے بھی خاک میں ملادیئے ہیں۔ گرین کیپس نے 200 رنز کا ہدف پورا کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کئے۔10 وکٹ کی بڑی جیت ۔7 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔کرک اگین کے نزدیک انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ نہایت ہی حیران کن تھا،اس نے اپنے تبصرے میں یہ لکھا تھا کہ ایک بار پھر ٹاس انگلش کپتان معین علی جیت سکتے ہیں،یہ تجزیہ درست رہا،ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ پہلے فیلڈنگ کرنی ہوگی۔انگلش منیجمنٹ نے سب کچھ دائو پر لگایا۔199 اسکور کرکے بھی میچ ہاردیا۔
انگلش اننگ کا آغاز اچھا تھا لیکن پاکستان نے 42 پر 2 وکٹیں گراکر کچھ فائدہ لیا ،نتیجہ میں انگلش بیٹرز کو کچھ بیک فٹ پر جانا پڑا،اس کے باوجود 20 اوورز میں5 وکٹ پر 199 اسکور اچھا ٹوٹل تھا۔بین ڈکٹ کے 22 بالز پر 43 اورکپتان معین علی کے صرف 23 بالز پر ناقابل شکست 55 اسکور سٹرائیک ریٹ کے حساب سے بڑا کارنامہ تھا۔ڈیوڈ میلا صفر پر گئے توگزشتہ میچ کے ففٹی اسکورر ایلکس ہیلز 26 اور فل سالٹ 30 کی اننگز کھیل سکے۔
انگلینڈ پھر ٹاس جیت گیا،حیران کن فیصلہ،پیش گوئی درست
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 30 اور شاہ نواز دھانی نے 37 رنزبناکر 2،2 وکٹیں لیں۔محمد حسنین کو 4 اوورز میں مفت کی 51 رنزکی مار پڑی۔محمد نواز کو 40 رنزکے عوض ایک وکٹ ملی،عثمان قادر اس بار 41 رنز دے گئے ،وہ بھی مفت میں ،مطلب وکٹ نہ ملی۔
جواب میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے دھاواں دھار شروعات کیں۔دونوں نے پاور پلے میں ففٹی اور 68 بالز پر سنچری شراکت بنائی۔دونوں نے اس دوران ففٹیز بھی مکمل کرلیں۔
انگلش فیلڈر ایلکس ہیلز کا محمد رضوان کا کیچ ڈراپ کرنا مہنگاپڑا۔ساتھ میں وکٹ کیپر کا رضوان کا اسٹمپ چھوڑنا بھی شکست لکھواگیا۔انگلش بائولرز بے بسی کی تصویر بن گئے۔
محمد رضوان کی دعائوں کا اثر بھی اب دیکھیں،2 بڑے چانسز
بابر اعظم نے سنچری کی جانب پیش قدمی کی،جس کی ان کو سخت ضروت بھی تھی۔پھر انہوں نے 18 ویں اوور میں انہوں نے 62 بالز پر سنچری مکمل کی۔اس میں5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔وہ پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے جنہوں نے ٹی 20 انٹرینشنل میں دوسری سنچری اسکور کی،پہلی جنوبی افریقا کے خلاف تھی،یہ ان کا 82 واں میچ تھا۔دونوں اوپنرز نے 7 ویں بار سنچری شراکت بنائی ،یہ کسی بھی دوسرے ملک کے پیئرز سے بڑا ریکارڈ بھی ہے۔
دوسرا ٹی 20 آج،انگلینڈ برتری کو دہراکرنے کے مشن پر اور پاکستان
پاکستان کو آخری 2 اوورز میں جیت کے لئے21 رنز درکار تھے۔10 وکٹیں باقی تھیں۔آخری اوور میں 3 رنز درکار تھے۔3 بالز قبل پاکستان نے بناکسی نقصان کے 203 اسکور کرکے 10 وکٹ کی جیت نام کی۔پاکستانی کپتان بابر اعظم 66 بالز پر 110 اور محمد رضوان 51 بالز پر 88 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے۔گزشتہ میچ میں 3 وکٹ لے کر سر اٹھانے والے لک ووڈ کو سب سے زیادہ 49 اسکور کی مار پڑی۔