| | | | |

دوسرا ٹی 20 آج،انگلینڈ برتری کو دہراکرنے کے مشن پر اور پاکستان

کراچی،کرک اگین رپورٹ

File Photo,Twitter Image/PCB

پاکستان اور انگلینڈ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 22 ستمبر کو دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔پہلا میچ ہارنے کے بعد سے قومی ٹیم قدرے دبائو میں اور انگلش ٹیم اعتماد میں ہوسکتی ہے۔یہ اس لئے بھی کہ 17 برس بعد کی کرکٹ،سخت سکیورٹی اور دوسرے حالات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر وہ کچھ حاصل نہیں،جو عام قسم کی کرکٹ میں ملتا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اس سیریز میں واضح کیا ہے کہ وہ متعدد تجربات کرے گی تاکہ ورلڈ ٹی 20 کے لئے ایک بہترین کمبی نیشن سیٹ ہوسکے۔مڈل آرڈر کا مسئلہ بدستور کھڑا ہے۔اس کے لئے آج آصف علی کی انٹری اور خوشدل کا اخراج ہوسکتا ہے۔اسی طرح پیس اٹیک میں بھی محمد حسنین کو موقع مل سکتا ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان اس کمبی نیشن کو ایک بار پھر آزمائے۔لمبی سیریز ہے،اس لئے کون سا ڈو آرڈائی والی بات ہے۔تجربات پر تجربات کئے جاسکتے ہیں۔محمد حارث کو بطور وکٹ کیپر ایسے حالات میں کھلانا کہ جب رضوان اسکور کررہے ہوں ،تھوڑا عجب ہوگا۔

پاکستانی اور انگلش کرکٹرز کی بند کمرے میں گالف کی پریکٹس،دیگر چٹکلے

پاکستانی کرکٹ ٹیم مجموعی طور پر تیسرا ٹی 20 میچ ہارچکی ہے۔ایشیا کپ کی آخری 2 شکستوں کے بعد یہ تیسری ہار تھی۔2010 کے بعد پاکستان ایک بار مسلسل 4 میچز ہارا تھا۔یہ 2019 کی بات ہے،اس وقت کی 4 مسلسل شکستوں میں سری لنکا اور انگلینڈ بھی کردار تھے جو اس وقت بھی ہیں۔

انگلش ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔انگلش کپتان معین علی ایک بار پھر ٹاس جیت سکتے ہیں اور پاکستان کو پہلے میچ کی طرح شروع میں کھلاسکتے ہیں۔ویسے یہاں یہ ذکر بھی ہوتا چلے کہ پاکستان کی یہ انگلینڈ سے بھی مسلسل تیسری ٹی 20 شکست بھی ہے۔2012 سے 2015 کے درمیان پاکستان انگلینڈ سے 4 میچز ہارچکا ہے۔یہ مسلسل ناکامی کی بات ہورہی ہے۔

کیا بابر اعظم الیون آج ہی کے میچ میں کم بیک کرسکے گی۔یہ قدرے آسان سوال ہے۔میزبان ملک ہے۔اپنی کنڈیشنز ہیں،چانچہ جواب یہی ہے کہ کم بیک ہوسکتا ہے لیکن اس کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔وہ ٹیم سلیکشن،ٹاس اور اننگ میں کئے گئے فیصلوں کے ساتھ واضح ہوسکیں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ٹاس 7 بجے ہوگا۔بابر اعظم اور معین علی مدمقابل کپتان ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *