| | | | | |

وسیم اکرم کی تازہ ٹپس،انگلینڈ کے لیوک ووڈ کے کامیاب ڈیبیو کا راز کھل گیا

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

وسیم اکرم کی تازہ ٹپس،انگلینڈ کے لیوک ووڈ کے کامیاب ڈیبیو کا راز کھل گیا۔پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ڈیبیو پر 3 وکٹ لینے والے انگلینڈ کے نئے فاسٹ بائولر لیوک ووڈ نے پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم کے بارے میں حکمت بھرے الفاظ استعمال کئے اور بتایا ہے کہ انہیں عظیم کھلاڑی سے تازہ مشورے بھی ملے ہیں۔

لیفٹ ہینڈ پیسر نے پاکستان کے خلاف 7 میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں متاثر کن ڈیبیو کیا۔پاکستان  جس نے 9 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 80 سے زائد اسکور کا اوپننگ سٹینڈ لے لیا تھا،اسے 20 اوورز میں 158 رنز تک محدود کرنے میں ان کی بائولنگ کا بھی کمال تھا۔انہوں نے24 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔اسکور کو سٹاپ بھی کیا تھا۔

ایلکس ہیلز نے حسن علی اور بابر کا انتخاب کرلیا،ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل ٹیموں کی پیش گوئی

لیوک ووڈ نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ میں بچپن سے ایک ساتھی بائولر کے ساتھ وسیم اکرم کو دیکھتا آیا ہوں۔میں یاد کرتا ہوں کہ میں جب سال کے شروع میں پاکستان سپرلیگ کے لئے آیا تو مجھے وسیم اکرم سے بات کرنا اچھا لگا ہے۔آج 27 سال کی عمر میں ڈیبیو کرکٹ کھیلی تو محسوس ہوا کہ کوئی ٹیم ایسے ہی بناکسی وجہ کے کسی کو ڈیبیو نہیں دیتی ہے۔

ووڈ کہتے ہیں کہ ہم نے باؤلنگ کے بارے میں بات کی،اس کے نتیجہ میں میں نے نے اس سال لنکاشائر میں اس پر تھوڑا سا کیا اور ہم نے ایک اور تازہ  بات بھی کی  تو مجھے اس کے بعد وسیم اکرم سے کچھ ٹپس ملے۔ وہ مجھے باؤلنگ  کا طریقہ نہیں بتارہے تھے۔ وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کا مشورہ دےرہے تھے کہ  جن کے بارے میں آپ صرف  سوچ سکتے ہیں، جیسے منصوبے بنانا۔

دوسرا ٹی 20 آج،انگلینڈ برتری کو دہراکرنے کے مشن پر اور پاکستان

لیوک ووڈ کے مطابق ان کا وسیم اکرم سے تازہ ترین رابطہ بھی ہوا۔میرے لئے پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم  سے زیادہ قابل احترام کوئی نہیں ہو سکتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *