| | | | |

پاکستانی اور انگلش کرکٹرز کی بند کمرے میں گالف کی پریکٹس،دیگر چٹکلے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی اور انگلش کرکٹرز کی بند کمرے میں گالف کی پریکٹس،دیگر چٹکلے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے بدھ کا روز ہوٹل میں گزارا۔پی سی بی نے اس روز شیڈول دونوں ٹیموں کا پریکٹس پروگرام منسوخ کردیا تھا۔اب ہوٹل میں بند کھلاڑی کیا کرسکتے تھے۔باہر سے مرضی کے کھانے منگوانے پر پابندی  ہے۔ایک آدھ کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی ہے۔

کھلاڑیوں نے مختلف  کھیلوں میں وقت گزارا۔اس میں دونوں ممالک کے پلیئرز شامل ہوئے۔بند کمرے میں بھی گالف ایسی کھیلی کہ لمبی لمبی شاٹس لگادیں۔کیا سین تھا اور کیا سینری تھی،انگلینڈ اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے مل کر غصہ نکالا۔

کرک اگین نیوز کی تصدیق،لارڈز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے فارغ،اعلان آگیا

اس کے ساتھ ہی قومی کھلاڑی بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس اور بوتل ڈھکن بھی کھیلتے دکھائی دیئے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کم بھی تھا،سوئمنگ بھی لیکن پلیئرز نے خشک پریکٹس کی۔

دونوں ممالک کے کھلاڑیوں میں تعلقات مثالی محسوس ہورہے ہیں۔طویل سیریز ہے۔پاکستان چونکہ پہلا میچ میچ ہارچکا ہے لیکن کھلاڑی اس شکست کے حصار سے باہر ہے۔

دونوں ممالک کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ کل جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم بااعتماد ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *