| | | | |

محمد رضوان کی دعائوں کا اثر بھی اب دیکھیں،2 بڑے چانسز

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی بیٹر محمد رضوان کا اہم ترین کیچ ایلکس ہیلز نے ڈراپ کردیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف 200 اسکور کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے بااعتماد آغاز کیا ہے۔محمد رضوان اور بابر اعظم نے پاور پلے میں ففٹی مکمل کی۔7 ویں اوور تک درکار 10 رنزکی اوسط برقرار رکھی۔

اہم بات یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ  محمد رضوان اس اننگ کے دوران 2 کام کرتے دکھائی دیئے۔پہلا یہکہ مطلوبہ نیٹ  رن ریٹ اوراپنے سٹرائیک ریٹ کو بہتر کرتے نظر آئے۔ایک تو اننگ کا تقاضا تھا لیکن اہم ترین بات یہ بھی تھی کہ محمد رضوان کی دعائین بھی ساتھ چل رہی تھیں،اس کے اثرات واضح دکھائی دیئے۔پہلے ان کا کیچ پاور پلے میں تجربہ کار کھلاڑی ایلکس ہیلز نے ڈراپ کردیا۔انگلش کیمپ ابھی اس بے یقینی سے نکل ہی رہا تھا کہ 7 ویں اوورمیں عادل رشید کی بال پر انگلشد وکٹ کیپر نے ان کا آسان اسٹمپ چھوڑا۔لگتا ہے کہ محمد رضوان گزشتہ مچ کی لاشعوری یا گزشتہ وعصہ سے جاری تنقید کا بھی جواب دے رہے ہیں۔دعائیں ہیں یا قسمت،ان کی اننگ جاری تھی۔

پاکستان  نے 12 اوورز میں بناکسی نقصان کے 104رنزبنالئے تھے۔بابراور رضوان نے 68 بالز پر سنچری شراکت بنائی۔بابر 50  اور رضوان 53 پر تھے۔پاکستان کو  48 بالز پر مزید 96 اسکور کی ضرورت تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *