نیپیئر،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی،بلیک کیپس کے پر 98 پر کترڈالے،نیوزی لینڈ میں پہلی فتح۔بنگلہ دیش نے چھپرپھاڑ دی۔نیوزی لینڈ میں کیویز کو ایک روزہ میچ میں صرف 98 کے قلیل اسکور پر ڈھیر کردیا۔یوں تاریخ میں پہلی بار نیوزی لینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ میں کوئی ون ڈے میچ جیتا ہے۔
نگلہ دیش کے سیمرز نے نیپئر میں تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 98 رنز پر ڈھیر کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی 9 وکٹوں سے ہراکر اپنے آپ کو وائٹ واش سے بچالیا۔ یہ بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کا سب سے کم سکور تھا۔ بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ہی پچھواڑے میں پہلی ون ڈے فتح حاصل کی۔
پاکستان کا تیسرا بائولر بھی ان فٹ،میلبرن ہسپتال میں آپریشن
نیوزی لینڈ کی جانب سے صرف چار بلے باز دوہرے ہندسوں تک پہنچے ۔ شرف الاسلام نے 7 اوورز میں 22 رنز، تنظیم حسن ثاقب نے 7 اوورز میں 14 رنز اور اور سومیا سرکار نے 6 اوورز میں 18 رنزکے عوض تین تین وکٹیں حاصل کیں۔کیوی ٹیم 32 ویں اوور میں صرف 98 پر پویلین لوٹی۔کپتان ول ینگ نے 26 اور کپتان ٹام لیتھم نے21 رنزبنائے۔ایک موقع پر بلیک کیپس 2 وکٹ پر 58 رنزبناچکے تھے لیکن اس کے آخری 8 بیٹرز 40 رنز کے اندر باہر گئے۔
ویسٹ انڈیز سے مارکھانے کے بعد انگلینڈ کا سلیوٹ،پولارڈ کی خدمات حاصل کرلیں،بریکنگ نیوز
بنگلہ دیش نے مطلوبہ 99 رنزکا ہدف ایک وکٹ پر 16 ویں اوور میں مکمل کیا۔سومیا سرکار کی آنکھ میں بیٹنگ کے دوران ایسی چیز چلی گئی کہ وہ رریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔نجم الحسن نے 51 کی اننگ کھیلی۔نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔