بگ بریکنگ نیوز،ٹیسٹ کرکٹ کا فنڈز منظور،ایک میچ کا معاوضہ کئی ملین روپے
دبئی،کرک اگین رپورٹ
بگ بریکنگ نیوز،ٹیسٹ کرکٹ کا فنڈز منظور،ایک میچ کا معاوضہ کئی ملین روپے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کیلئے بڑی نوید۔پاکستان سمیت کمزور ٹیسٹ ممالک کے مزے۔طویل فارمیٹ کرکٹ کی بقا کی پہلی عملی کوشش اور بڑھتی ٹی 20 لیگز اور پرکشش معاہدوں کا سخت جواب۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ملٹی ملین ڈالرز فنڈز کا فیصلہ کرہی لیا ہے،اس کا باقاعدہ اعلان آئی سی سی کے اگلے ہفتہ منتخب ہونے والے بھارتی جے شاہ مناسب وقت پرکریں گے جو کہ بلامقابلہ منتخب ہورہے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی بقاکیلئے فنڈز کی پہلی بڑی آواز کرکٹ آسٹریلیا نے اٹھائی تھی۔ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقا،پاکستان اور سری لنکا کو بڑے مسائل کا سامنا تھا۔یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کچھ کر نہیں پارہے تھے۔اس سال کے شروع میں کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنے ہی ملک کی سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ کوفقیت دیتے ہوئے نیوزی لینڈ میں اپنی بی ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے بھیجی تھی،وہاں سے معاملات زیادہ خراب ہوگئے تھے۔
دستویزات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میچ کیلئے کھلاڑی کی فی میچ فیس کم سے کم دس ہزار امریکی ڈالرز جو کہ 7600 پائونڈز بنتے ہیں۔پاکستانی کرنسی میں ایک میچ کی فیس 27 لاکھ 80 ہزار روپے بنے گی جو کہ 3 ملین روپے کے قریب ہے۔
یوں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ٹاپ بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے آئی سی سی سالانہ 15 ملین یا اس سے زائد ڈالرز مختص کرے گی جو میزبان ممالک کو دیا جائے گا اور وہ اپنے پلیئرز کو 10000 ڈالرز فی ٹیسٹ میچ کے حساب سے دینے کے پابند ہوں گے۔یوں کسی بھی ٹی 20 لیگ کے پرکشش معاوضوں کا توڑ کیا جاسکے گا۔
بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ نے اتفاق کرلیا ہے۔اس فیصلہ سے ان ممالک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ ممالک پہلے بھی اچھے معاوضے اداکرتے ہیں۔پاکستان سمیت کمزور ٹیسٹ ممالک فائدہ اٹھائیں گے۔
دیکھاجائے تو انگلینڈ نے تو انفرادی طور پر اگلے سال زمبابوے کو ایک ٹیسٹ میچ کیلئے بلالیا ہے اور اس کی مکمل فیس انگلینڈ اداکرے گا۔یہ دوسرے ممالک کیلئے ایک انفرادی مثال بھی ہے۔