بنگلور،کرک اگین رپورٹ
بنگلور پچ پر بڑے کریکس،انگلینڈ سری لنکا میچ کا ٹاس ہوگیا۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023کے لئے بنگلور کی جو پچ آج سامنے آئی ہے،اس پر چھوٹے بڑے کریک ہیں۔تھوڑی گھاس بھی موجود ہے۔سوال یہ ہوگا کہ یہ پچ کس کے لئے سامنے آئی ہے۔انگلینڈ کے پیسرز کے لئے مددگار ہوگی یا سری لنکن اسپنرزکیلئے۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ اس سے بڑا فائدہ ہونے نہیں لگا۔شعیب ملک نے کہا ہے کہ اس کریک سے اسپنرز مدد اٹھاسکتے ہیں۔
یہ پچ پاکستان اور آسٹریلیا میچ کیلئے استعمال نہیں ہوئی بلکہ ساتھ والی پچ استعمال ہوئی تھی۔
بنگلور کے اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں یہ میچ کس کیلئے اہم ہے اور کس کیلئے غیر اہم۔اس حوالہ سے سورتحال دونوں ٹیموں کی برابر ہے لیکن چونکہ پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے رکھی ہے اور انگلینڈ سے میچ باقی ہے تو انگلش ٹیم کی شکست مفید ہوگی۔آج کی انگلش ٹیم کی شکست قریب اس کے فائنل 4 ریس سے باہر ہونے کی بریکنگ نیوز ہوگی۔
سری لنکا آئی سی سی ورلڈکپ میں 1999 سے اب تک انگلینڈ کے خلاف 4 میچز سے ناقابل شکست ہے۔